آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

زمینی تنازعات میں چلی گولی ، دو سنگین طور پر زخمی

siwan goli yuwak
Written by Taasir Newspaper

رگھوناتھ پور ، 06 دسمبر ( راجیش کمار ) رگھوناتھ پور تھانہ علاقہ ہرناتھ پور گاو¿ں میں زمینی تنازع کو لے کر بدھ کو گولی چلنے سے ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی سنجیو تیواری عمر 18 سال ولد سریندر تیواری عرف ویگوتیواری ہے ۔ واقعہ کے تعلق میں تھانہ صدر نرالا نے بتایا کہ قبل میں بھی زمینی تنازع ہوا تھا۔ زخمی صبح میں بیت الخلاء کے لئے 5 بجے اٹھ کر گھر کے بغل سے پانی کے لئے گیا ، تب تک گھات لگا کر بیٹھے شخص نے اچانک میرے اوپر رائفل سے گولی مار دی، جو گولی نوجوان کے بائیں طرف کندھے میں لگی اور نوجوان گر گیا، وہیں گولی کے آواز سن کر لوگ پہنچے تب زخمی سنجیو تیواری کے گھر کے لوگو ں کے ذریعہ آناََ فاناََ میں رگھوناتھ پور سرکاری ہسپتال میں نازک حالت دیکھ ڈاکٹر نے ابتدائی علاج کے بعد ریفر کردیا۔ وہیں زخمی کے ذڑیعہ 9 نامزد کی جس میں ستیندر رام ، اجئے گپتا، پریم کشور ، پروین کشور ، اکبر میاں ، دنیش پنڈت ، شہبیر ساہ ، یوگیندر ماجھی ، اوم پرکاش گپتا، و 8 سے 10 نامعلوم پر کیس درج کیا گیا اور معاملہ رگھوناتھ پور پولس کے ذریعہ دو نامزد ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ پریم کشور ، پروین ، کشور کو گرفتار کیاگیا ۔ پولس گرفتار کر پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ پولس جائے وقوع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کی اور انچارج سنجیو کمار نرالا نے نے بتایا کہ دیگر فرار ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کیا جارہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper