آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

میں ون ڈے کی طرح ہی ٹسٹ کھیلتا ہوں :وراٹ

kohli
Written by Taasir Newspaper

دہلی، 06 دسمبر (یواین آئی) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف بدھ کو آخری میچ ڈرا رہنے کے بعد تین میچوں کی سیریز پر اطمینان کا اظہار کیا اور تسلیم کیا کہ ذاتی طور پر بھی یہ سیریز ان کے لیے کافی اچھی رہی ۔ ہندوستان نے تین ٹسٹ میچوں کی سیریز ایک ۔صفر سے اپنے نام کی ۔پہلا میچ کولکتہ میں اور دوسرا میچ دہلی میں ڈرا رہا۔ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ہندوستان کی یہ مسلسل نویں سیریز جیت ہے اور اس کے ساتھ ہی اس نے آسٹریلیا کے عالمی ریکارڈ کی برابری بھی کرلی ہے ۔ وراٹ کی کارکردگی اس سیریز میں شاندار رہی ہے اور انہیں میچ میں 243 اور 50 رنز کی اننگز کے لئے مین آف دی میچ اور تین میچوں میں دو نصف سنچریوں سمیت تین سنچری کے ساتھ کل 610 رن بنانے کے لیے مین آف دی سیریز منتخب کیا گیا ہے ۔ کپتان نے میچ کے بعد کہا “یہ ذاتی طور پر میرے لئے بہت اچھی سیریز رہی اور ٹیم کے لیے بھی اچھی تھی۔” انہوں نے کہا “میں ایک طرح سے دل کی بات بتا رہا ہوں کہ میں ٹیسٹ میں بھی ویسے ہی کھیلتا ہوں جیسا کہ ون ڈے میں۔ میرے پاس دونوں فارمیٹ میں مختلف طرح سے کھیلنے کا کوئی فارمولا نہیں ہے ۔ان دنوں ایسا کوئی طے فارمولا ہی نہیں ہوتا ہے ۔ آپ خود پراعتماد رکھیں تو کسی بھی فارمیٹ میں اچھا کھیل سکتے ہیں۔ ” وراٹ نے کہا “میں جب کپتان نہیں تھا تب میرے لئے حالات کے بارے میں غور کرنا مشکل ہوتا تھا. لیکن جب میں نے ٹیسٹ میں کھیلنا شروع کیا تب مجھ پر دبا¶ آنے لگا تھا. لیکن جب میں نے کچھ حاصل کیا تب میں آرام سے کھیلنے لگا۔ ابھی میرے لیے صورتحال پہلے سے کافی مختلف ہو چکی ہے . “۔ ہندوستان کے اسٹار کھلاڑی اب جنوبی افریقہ کے دورے میں نظر آئیں گے ۔. سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچوں کی سیریز میں وراٹ کو آرام دیا گیا ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper