آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

پالیسی کمیشن نے پورنیہ کو پسماندہ اضلاع میں شامل کیا، ترقی کے لئے پنج سالہ منصوبہ شروع

purnia
Written by Taasir Newspaper

پورنیہ ،06 دسمبر ( نمائندہ ) پالیسی کمیشن کے ذریعہ ملک کے اضلاع کے مختلف مطالبات کی بنیاد پر تفصیلی مطالعہ کیا گیا ہے۔ مطالعہ کی بنیاد پر ملک کے پسماندہ 115 اضلاع کو نشانزد کیاگیا ہے۔ ان اضلاع کی ترقی کے توسط سے ہی ملک کی ترقی ممکن ہوسکے گی ۔ ان سبھی پسماندہ اضلاع کی ترقی کے لئے پنچ سالہ کام کا منصوبہ بنایاجائے گااور اس کو لازمی طور پر کام کے لئے جوڑا جائے گا۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ ہر ضلع کے لئے ایک نوڈل افسر کو نامزد کیا گیا ہے۔ نامزد نوڈ ل افسر متعلقہ ضلع میں جاکر پسماندگی کے مختلف وجوہات کا جائزہ اور مطالعہ کر ضلع انتظامیہ کی مدد سے ضلع کی ترقی کے لئے پنچ سالہ کام کا منصوبہ تیار کریں گے ۔ ان ضلاع میں پورنیہ ضلع بھی شامل ہے۔ پورنیہ ضلع کے لئے مرکزی حکومت کے ذریعہ رتیش کمار سنگھ جوائنٹ سکریٹری ، جنگلات وزارت ماحولیات حکومت ہند کو نوڈل افسر کی شکل میں نامزد کیاگیا ہے۔ آج رتیش سنگھ کی صدارت میں کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع کے مختلف علاقوں میں مختلف اجزاءکی موجودہ حالت کے جائزہ کے لئے میٹنگ طلب کی گئی۔ ضلع مجسٹریٹ نے صحت ، تعلیم ، سوچھ بھارت مشن ، دیہی برق کاری ، پینے کے پانی ،و زیر اعظم رہائش منصوبہ ، دیہی علاقوں میں انٹر نیٹ کی دستیابی ، زراعتی بینکوں کے ساتھ جمع تناسب وغیرہ نکات کے سلسلے میں ضلع کے موجودہ حالت کا پاور پوائنٹ کے توسط سے تفصیلی جانکاری دی گئی ۔ نوڈل افسر نے ان سبھی نکات کا باریکی سے جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا۔ جائزہ کی بنیاد پر مختلف نکات میں معیاری اصلاح لانے کے لئے اس ماہ کے آخر تک تفصیلیپنج سالہ کام کا منصوبہ تیار کرنے کو کہا ۔ ڈرافٹ کارڈ منصوبہ کے مختلف سطحوں پر تجزیہ کے بعد آخری شکل دی جائے گی اور اسے سالانہ ہدف تعین کی بنیاد پر عمل در آمد کیا جائے گا۔ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ ، ایڈیشنل کلکٹر ، ڈائریکٹر ڈی آر ڈی اے ، ضلع پروگرام افسر ، ضلع زراعتی افسر سمیت مختلف محکموں کے ضلع سطحی افسر موجود تھے۔ میٹنگ کے بعد ضلع مجسٹریٹ پردیپ کمار جھا اور نوڈل افسر رتیش کمار سنگھ نے پورنیہ صدر اسپتال کا معائنہ کیا۔ تقریباََ ایک گھنٹے تک رہے ۔ صد ر اسپتال میں انہوں نے اسپتال کے سبھی وارڈوں کا معائنہ کیا۔ وارڈ میں معائنہ کے دروان صاف صفائی کے انتظام پر خصوصی توجہ دیااور وارڈ کے مریضوں سے ملے ، وارڈ کی صاف صفائی اور کھانے کے بارے میں جانکاری لی ۔

About the author

Taasir Newspaper