آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

ہاکی ورلڈ لیگ کوارٹرفائنل میں ہندوستان اور بلجیم آمنے سامنے

hockey
Written by Taasir Newspaper

بھونیشور، 06 دسمبر (یواین آئی) ہندوستان کی سینئر مرد ہاکی ٹیم یہاں ہاکی ورلڈ لیگ فائنل کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ اچھی فارم میں کھیلنے والی پول اے کی چوٹی کی ٹیم بیلجیئم سے ہوگا۔ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ورلڈ لیگ فائنل کے کوارٹر فائنل لائن اپ طے ہو چکے ہیں۔ کوارٹر فائنل لائن اپ میں پول بی کی فاتح جرمنی کا میچ آخری آٹھ میں ہالینڈ سے ، ہندوستان کا بیلجیئم سے ہوگا جبکہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم اسپین اور اولمپک چیمپئن ارجنٹینا کا میچ انگلینڈ سے کلنگا اسٹیڈیم میں ہوگا۔ میزبان ہندوستانی ٹیم کا کوارٹرفائنل میں میچ بیلجیئم سے ہوگا جو پول اے میں چوٹی پر رہی ہے ۔ بیلجیئم نے ہالینڈ کو تین۔صفر سے شکست دے کر اگلے را¶نڈ میں جگہ بنائی ہے جو گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی۔اسپین نے دنیا کی نمبر ون ٹیم اور اولمپک چیمپئن ارجنٹینا کو حیرت زدہ کرتے ہوئے گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی±۔ ہندوستانی ٹیم پول بی میں چوتھے نمبر پر رہی اور اس کا مقابلہ اب پول اے کی چوٹی کی ٹیم بیلجیئم سے ہوگا۔ کوارٹر فائنل مقابلے کراس اوور فارمیٹ میں کھیلے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھی شروعات کی تھی لیکن پھر اسے اپنے آخری دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

About the author

Taasir Newspaper