آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی نے بھاجپا کے خلاف احتجاجی مارچ نکالا

buxer
Written by Taasir Newspaper

بکسر ،06 دسمبر ( نمائندہ ) ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی نے بھاجپا کے مخالفت میں منگل کوشہر میں احتجاجی مارچ نکالا ۔ احتجاجی مارچ شہر کے اسٹیشن ہوتے ہوئے جیوتی چوک سے قلعہ میدان پر جاکر ختم ہوا۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا ایک فاسی وادی پارٹی ہے ۔ جو ملک کو اندھی قو م پرستی و ہندوتو کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے اچھے دن کب آئیں گے ؟ ابھی تک پتہ نہیں چلا۔ بھاجپا فرقہ پر ست و ذات میں بانٹ کر انتشار پھیلانا چاہتی ہے۔ نوٹ بندی کو لاگو کر بھاجپا نے امیروں کے کالے دھن کو سفید کردیا۔ وہیں دوسری طرف جی ایس ٹی نافذ کر چھوٹے چھوٹے کاروبار اور صنعت کو چوپٹ کردیا۔ ساتھ ہی بے روزگاروں کی فوج کھڑی کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کبھی گوماتا ، تو کبھی پدماوتی تنازعہ کھڑا کر اپنا ووٹ بینک بنانا چاہتی ہے۔ بھاجپا کے پاس ترقی کے لئے کوئی مدعاٰ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کب وہ دن آئے گا جب کسی اکاو¿نٹ ہولڈر کے اکاو¿نٹ میں 15 لاکھ روپے آئیں گے ۔ جب جب انتخاب نزدیک آتا ہے تب تب بھاجپائی حکومت بابری مسجد کا سوال کھڑ ا کرتی ہیں۔ بھاجپا مذہب کو سیاست سے جوڑنا بند کرے ۔ ساتھ ہی شر انگیزی کی سیاست بند کرے ۔ اگر ایسا نہیں کرتی ہے تو اس کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائی جائے گی ۔

About the author

Taasir Newspaper