بینک کھاتہ کھولنے کی سست رفتار پر بی ای او نے جتائی ناراضگی

زیرہ دیئی/سیوان ، 06 دسمبر( نمائندہ ) بی ای او شمسی احمد خاں کی ہدایت پر آدر ش مڈل اسکول زیرہ دیئی کے زیر اہتمام بی آر آر سی سی اور سی آر سی سی کے ساتھ ہیڈ ماسٹروں کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں بلاک کے ماتحت وسائل مرکز اسکولوں میں زیر تعلیم 6 سے 14 سال تک کے بچوں کے آدھار رجسٹریشن و بینک اکاو¿نٹ کھولنے کے لئے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ساتھ ہی سست اور دھیمی آدھار رجسٹریشن و بینک اکاو¿نٹ کھولنے کی کارروائی پر سخت بے اطمینانی کا اظہار کیاگیا۔ صد فیصد اکاو¿نٹ کھولنے کی ہدایت، بی ای او کے ذریعہ سبھی وسائل کو آرڈنیٹروں اور ہیڈ ماسٹر کو 15 دسمبر تک صد فیصد بچوں کا آدھار رجسٹریشن کروا کر بینک کھاتے سے لنک کرانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ بینک اکاو¿نٹ نہیں کھولنے کی وجہ کر بچے اب تک سرکار ی منصوبوں کے فائدے سے محروم ہیں۔ 10 سال سے کم عمر کے بچوں کا نام گارجین کے بینک کھاتے کے ساتھ ہوگادرج ۔ سرکاری منصوبوں سے محروم دس سال سے کم عمر کے بچوں کا اکاو¿نٹ نہیں کھولنا ہے ، بلکہ اس کانام گارجین کے بینک اکاو¿نٹ میں درج کرواکر آدھار سے لنک کروانا ہے۔ بی ای او شمسی احمد خان نے کہا کہ سرکار کے پوشاک ، اسکالر شپ سمیت مختلف منصوبوں سے محروم طلبا و طالبات کا بینک اکاو¿نٹ کھولنے کاکام جلد از جلد پورا کرلیا جائے گا۔
اس کو لے کر سبھی وسائل کو آرڈینٹروں و ہیڈ ماسٹروں کو ڈی ایم کے ذریعہ دیئے گئے مقررہ ہدف کو پورا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایسا نہیں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا طے ہے۔ موقع پر اکاو¿نٹنٹ وکاس کمار سنگھ ، بی آر پی ، ببتیا سنگھ، عبد المجید ، ہردیا نند سنگھ ، کنہیا پنڈت ، وسائل کوآرڈینٹر پرکاش کمار، جنید علی ، پریم کشور پانڈے ، شمشاد علی انصاری، ونود کمار، راج کشور ٹھاکر ، شمبھو پرساد، منوج کمار سنگھ، پرمود کمار سنگھ ، ہرے رام یادووغیرہ موجود تھے ۔