سی پی ایس کی طالبات نے قومی بال وگیان کانگریس میں لہرایا اپنی ذہانت کا پرچم

چھپرہ ،06دسمبر ( عامر افضل خان ) مقامی سی پی ایس کی طالبات نے مظفر پور واقع للت نارائن ترہت کالج میں منعقد ریاست گیر قومی بال وگیان کانگریس کی اسکریننگ کی ۔ آخری دور میں اپنے سائنسی سوچ کو پروجیکٹ کے ذریعہ فلک پر قائم کیا۔ اسکریننگکے آخری دور میں 50 پروجیکٹوں میں سے صرف 30 پروجیکٹوں کا انتخاب کرنا تھا۔ ان 30 پروجیکٹوں میں اسکول کی طالبات کے پروجیکٹ اول رہے ۔ پروجیکٹ کا تھیم ہے ©©’ مقناطیسی قوت کے ذریعہ زراعت کے شعبہ میں انقلا ب ‘ ۔ پروجیکٹ ٹیم کی قیادت شیر یا ست سنگی کے ساتھ پلوی سنگھ ، روہنی رائے اور سونا رانی نے کیا۔ پروجیکٹ کی گائڈ سائنس ٹیچر سنچیتا شکلا اور انکور سر کی رہنمائی میں کیا۔ اسکول کے ڈائریکٹر نے وقت وقت پر چھوٹے چھوٹے سائنسی حقائق کی او ر طالبات کی توجہ متوجہ کراتے ہوئے انہیں بھر پور تعاون دیا۔ قومی سطح پر بال وگیان کانگریس کا انعقاد احمدآباد ( گجرات ) میں 26.12.2017 سے 29.12.2017 تک کیا جائے گا۔ جس میں پورے ملک کے منتخب بال سائنسداں اپنے پروجیکٹوں کا مظاہرہ کریں گے۔ اسکول کے ڈائریکٹر نے پروجیکٹ ٹیم کی طالبات اور انکے گائڈ کو اعزازسے نوازتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ ساتھ ہی قومی سطح پر ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات پیش کی ۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ، منیجر اور تمام اساتذہ موجودتھے ۔