آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

بم دھماکوں سے تھرا یا پورا شہر ، جرائم پیشوں کے حوصلے بلند

bhagalpur
Written by Taasir Newspaper

بھاگلپور ،07 دسمبر ( نمائندہ ) بھاگلپور میں ایک بڑی واردات کی خبر ہے۔ جرائم پیشوں کے حوصلے اتنے بلند ہیں کہ انتظامیہ کا ذرا بھی خوف نہیں ۔ جب جہاں چاہتے دہشت پھیلا دیتے ہیں۔ یا یوں کہیں کہ جرائم پیشہ کھلا چیلنج دے رہے ہیں ضلع انتظامیہ کو ۔ ابھی حال ہی میں گذشتہ ہفتہ ایک ضلع پارشد کے یہاں بم دھماکہ ہوا تھا۔ فی الحال تازہ معاملہ ہے بھاگلپور کے مجاہد پور کا ۔ بمیاں صاحب کے میدان میں بائک سوار تین جرائم پیشوں نے دہشت پھیلانے کے مقصد سے بم دھماکہ کیا ۔ کل تین بم دھماکے کئے گئے۔ اس دھماکے سے پورا علاقہ کانپ اٹھا۔ میدان میں ایک شادی کی تقریب کی تیاری چل رہی ہے۔ رات دن مزدور میدان میں ہی کام کررہے تھے ۔ اچانک یہ تین بم دھماکے ہوئے ۔ حالانکہ معاملے کو لے کر مجاہد پور پولس نے اس سے انکار کیا ہے ۔ مگر مقامی لوگوں کے مطابق وہاں دہشت پھیلانے کے مقصد سے بم باری کی گئی ہے ۔ یہ سوچنے والی بات ہے کہ دن کے اجالے میں بھی جرائم پیشہ بم باری کر نکل گئے ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کچھ بد معاشوں کی وجہ سے پورے علاقے میں بد امنی پھیلی ہوئی ہے۔ نشہ کی گولی کھانے والے اور کف سیرپ سمیت دیگر نشیلی دواو¿ں کا استعمال کرنے والے جرائم پیشہ اکثر دہشت پھیلانے کے مقصد سے جہاں تہاں بم پھینک دیتے ہیں ۔ وہیں وہ لوگ علاقہ میں دہشت قائم کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ وہ لوگ علاقہ میں چھوٹے دکانداروں سے رنگداری وصول کر سکیں۔ حالانکہ اس علاقے کے کئی جرائم پیشوں کو پولس نے تین دن پہلے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا ہے۔ مگر ان کے گرگے ابھی بھی اپنی سرگرمی علاقہ میں دکھار ہے ہیںاور چاہتے ہیں کہ ان کی بادشاہت قائم رہے ۔ حالانکہ معاملے کے روشنی میں آنے کے بعد ابھی مقامی تھانہ موقع پر پہنچا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper