آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

دبنگوں کا قہر جاری ، نائب مکھیا نے کورٹ منشی کو گولی مار کر کیا قتل

dalsingh sarai
Written by Taasir Newspaper

دلسنگھ سرائے ،07 دسمبر( نمائندہ ) دلسنگھ سرائے تھانہ علاقہ کے نگر گاما پنچایت میں گذشتہ رات 10 بجے کے آس پاس راستہ کو لے کر ہوئے تنازعہ نگرگاما پنچایت گولیوں کی ترتراہٹ سے تھرا اٹھا۔ جب تک لوگ سمجھ پاتے ایک ضعیف کے پیٹ میں تین گولی اندر جا چکی تھی۔ معاملہ دو فریقین کے بیچ راستے کو لے کر ہوئے تنازعہ میں گولی باری میں ایک ضعیف سمیت تین لوگ سنگین طور پر زخمی ہوگئے ۔ آناََ فاناََ میں مقامی گاو¿ںکے لوگوں نے سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے سب ڈویزنل اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ وہیں تین گولی سے زخمی ہوئے ضعیف نگر گاما باشندہ سمستی پور کورٹ منشی کمل کانت چودھری ( 60)اور ان کے بیٹا رنجیت کمار چودھری کو سب ڈویزنل اسپتال کے ڈاکٹر بی کے شرما نے ریفر کردیا۔ کمل کانت چودھری کی موت راستے میں ہی ہوگئی ۔ وہیں کمل کانت چودھری کے دوسرے بیٹا رجنیش چودھر ی کا علاج سب ڈویزنل اسپتال میں جاری ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ پنچایت میں بن رہی سڑک کو لے کر کمل کانت چودھری نائب مکھیا سوبندو چودھری کے درمیان کئی دنوں سے تنازعہ چل رہاتھا۔ اسی تنازعہ کو لے کر گذشتہ رات نائب مکھیا سوبندو چودھری اپنے بھائیوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر کمل کانت چودھری کے گھر پر دھاوا بول کر خاندان کے ممبران کے ساتھ مل کر مار پیٹ کرنے لگا۔ اس دوران مخالفت کرنے پر نائب مکھیا کے ساتھ آئے لوگوں کے ذریعہ تلوار سے حملہ کر کمل کانت چودھری کے دونوں بیٹے رنجیت چودھری اور رجنیش کو زخمی کردیا۔ اس دوران بیچ بچاو¿ کو لے کر آئے کمل کانت چودھری پر ان لوگوں نے کئی گولی مار ا ۔ جس میں دو گولی کمل کانت چودھری کے پیٹ اور ایک گولی داہنے ہاتھ میں لگی ۔ ادھر واقعہ کی اطلاع ملنے پر دلسنگھ سرائے تھانہ صدر نریش پاسوان نے اسپتال پہنچ کر زخمی رجنیش کا بیان درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کو لے کر چھاپہ ماری کرنے نگر گاما گئے ۔ پہلے ہی مکھیا ملزم کو اس کی بھنک لگ گئی تھی ، جس کی وجہ کر وہ فرار ہوگیا۔ دو بجے رات تک چھاپہ ماری میں پولس نے نگر گاما پنچایت سے آنجہانی لکھن لال چودھری کے بیٹا دویندر چودھری اودھیش چودھری کی بیوی کامنی دیوی کو گرفتار کیا ہے ۔ملزم خاص کو پکڑنے کے لئے پولس چھاپہ ماری کررہی ہے۔ وہیں لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ رات سے ہی علاقہ میں طرح طرح کی افواہیں گشت کررہی ہے کہ دلسنگھ سرائے سب ڈویزن میں آئے دن زمین کو لے کر تنازعہ ہوتے رہتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper