آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

پی ایچ سی کے کانٹریکٹ ملازمین رہے ہڑتال پر اور کیا مظاہرہ

siwan phc
Written by Taasir Newspaper

زیرہ دیئی/ سیوان، 07 دسمبر ( راجیش کمار ) اپنی مختلف مانگوں کی حمایت میں پی ایچ سی کے کانٹریکٹ ملازمین جمعرات کو ہڑتال پر رہے اور پی ایچ سی پر مظاہرہ کیا۔ ان ملازمین کی ہڑتال سے اسپتال کا آو¿ٹ ڈور سروس ٹھپ رہی ۔ جس سے کافی تعداد میں مریض واپس گئے ۔ حالانکہ ایمرجنسی سروس کانٹریکٹ کے ہی ڈاکٹروں نے انسانی پہلو کو دھیان میں رکھ کر چالو رکھا ۔کانٹریکٹ ملازمین کے بے مدت ہڑتال پر رہنے سے تمام طرح کی پریشانیاں جھیلنی پڑ رہی ہیں ۔ عام لوگوں کو جمعرات کو ہڑتال کے موقع پر مظاہرہ کرنے والوں میں صحت منیجر ڈاکٹر ہریندر چودھری ، ڈاکٹر بختیار احمد ، ڈاکٹر ہارون رشید ، ڈاکٹر سبھاش کمار ، اکاو¿نٹنٹ راج کمار ، ڈاٹا انٹری آپریٹر اودھیش شرما سمیت سبھی ممتا کارکنان ، آشا فیسلیٹسر سبھی آشا کارکنان و ایمبولنس ملازم وغیر ہ شامل رہے۔ مقامی ڈاکٹر رہتے آو¿ٹ ڈور سروس ٹھپ رہنے کے سلسلے میں جب انچارج میڈیکل افسر پی کے مشر نے کہا کہ سبھی ملازمین کے ہڑتال پر رہنے سے مریض کافی پریشان ہورہے ہیں ۔ جس کو لے کر 1 بجے سے او پی ڈی چلا یا جارہا ہے ، جسے لے کر مریضوں کی خدمت کی جارہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper