آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Bihar News

گیا جنکشن پرہٹیا – پٹنہ ایکسپریس سے 32 موبائل فون برآمد

gaya
Written by Taasir Newspaper

گیا، 07 دسمبر ( مصطفی کمال ) گیا جنکشن پر ہٹیا – پٹنہ ایکسپریس سے جی آر پی نے 32 موبائل فون برآمد کیا ہے۔ اسی سلسلہ میں جی آرپی تھانہ انچارج پر شورام پرساد نے بتایا کہ گیا جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پرہٹیا – پٹنہ ایکسپریس ٹرین میں جی آر پی کے ذریعہ تلاشی لی گئی۔ جس میں 32 موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد موبائل ملٹی میڈیا کے سیٹ ہیں ۔ حالانکہ خبر لکھے جانے تک موبائل کے مالک کی تصدیق نہیں ہوپائی تھی ۔ اس معاملہ میں جی آر پی تھانہ میں کیس در ج کیا گیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper