انعامات سے نوازے گئے جواہر ودیامندر کے طلباوطالبات

رانچی 7دسمبر(معیز الدین خان): جواہر ودیامندر ، شاملی رانچی میں دو روزہ تقسیم انعام تقریب کا آج آغاز ہوا۔ سب سے پہلے سیکنڈری سیکشن کے لئے تقریب منعقد ہوئی۔ صبح 9بجے سے شروع اس پروگرام میںمیکان جی ایم (کارپوریٹ افیئرس) اور ودیالیہ منیجنگ کمیٹی کے نائب صدر سنجیو کمار مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ اس موقع پر پورے سیشن کے دوران کئی مقابلہ جاتی سرگرمیاں چلائی گئیں۔ ان میں اول آنے والے طلبا وطالبات کو انعام سے نوازا گیا۔ اس موقع پراسکول کی میگزین اڑان کا بھی اجراءعمل میں آیا۔ تقسیم انعامات کے بعد مہمان خصوصی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام میں میرا آنا میری خوش نصیبی کی بات ہے۔ اڑان میگزین کے لئے انہوں نے تمام متعلقین کو مبارکباد دی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اس میگزین سے آپ اپنی سوچ کو پرواز دے سکتے ہیں۔ انہوں نے بچوں کو باقاعدہ اخبار پڑھنے کا مشورہ دیا۔ دن کے 12بجے پرائمری شعبہ کے بچوں کے درمیان انعامات تقسیم کئے گئے۔ ساتھ ہی آج ہی دوسری اورپانچویں کلاس کے بچوں کو بھی انعام سے نوازا گیا۔ کلاس 3(ایس) کی طالبہ لریسا پٹنائک نے اوڈیسی رقص پیش کر کے ناظرین کو مدہوش کردیا۔ اس موقع سے اعلان کیاگیا کہ 13دسمبر سے لے کر 15دسمبر تک سالانہ کھیل کود تقریب منعقد ہوگی اور 16دسمبر کو اسکول کی سالانہ تقریب اور تقسیم انعامات تقریب منعقد کی جائے گی۔ یہ پروگرام میکان اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس دن مہمان خصوصی میکان کے ایم ڈی اتل بھٹ ہوں گے۔ 2016-17 کے پورے سیکشن میں فرسٹ آئے کلاس 3 سے کلاس 9تک کے 7بچوں کو انعام کے طور پرریڈ بلیزر دئے گئے۔ جن بچوں کو یہ انعام ملے ان کے نام چارکی شرما، ندھی کماری، مانو پریہ درشی، سندیپا سرکار، ارشا پریم، شالنی رے، بی انشومان کے نام شامل ہیں۔