بس نے طالب علم کو ماری ٹکر ، مشتعل لوگوں نے بس میں لگائی آگ

سہرسہ ،07 دسمبر ( نمائندہ ) سہرسہ میں آج جمعرات کو سڑک حادثہ سے ناراض مقامی لوگوں نے بس میں آگ لگا دی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس جل گئی۔ واقعہ کے بارے میں ملی جانکاری کے مطابق مسافروں سے بھری بس مدھے پورہ سے سہرسہ کی طرف آرہی تھی۔ تبھی بس نے شہر کے پالیٹکنک علاقہ کے پاس ایک طالب علم کو ٹھوکر مار دی ۔ اس ٹکر میں طالب علم سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں میں اشتعال بھڑ ک اٹھا۔ کچھ لوگوں نے زخمی طالب علم کو پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایااور مشتعل لوگوں نے مسافروں کو بس سے نیچے اتار کر بس کو آگ کے حوالے کردیا۔ جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے بس دھو دھو کر جل گئی۔ سڑک حادثہ میں زخمی طالب علم سپول ضلع کے بیر پور سب ڈویزن کے بھیم پور کا رہنے والا ہے اور ایک لاج میں رہ کر پڑھائی کرتاتھا۔ زخمی طالب علم کا نام مکیش کمار ہے ۔