وراٹ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر

نئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی) سری لنکا کے خلاف دو ڈبل سنچریوں سمیت اپنی لاجواب کارکردگی سے مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز بنے ہندستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کو ایک اور تحفہ آئی سی سی کی تازہ جاری بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے نمبر کے ساتھ ملا ہے ۔ہندستانی ٹیم کو اپنی کپتانی میں مسلسل نویں ٹسٹ سیریز جتانے کے ساتھ ہی سیریز میں وراٹ نے 152.50 کی اوسط سے سب سے زیادہ 610 رن بھی بنائے جس میں دو ڈبل سنچری بھی شامل تھیں ۔ سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز ہندستان نے 1۔0 سے جیتی۔اس کے بعد جاری ٹیسٹ رینکنگ میں وراٹ براہ راست تین مقام اٹھ کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے جمعرات کو جاری ریلیز میں اس کی اطلاع دی۔وراٹ نے سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں دو ڈبل سنچری بنائیں اور تینوں میچوں میں سنچری کی کامیابی حاصل کی۔سریز شروع ہونے سے پہلے وہ 877پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھے لیکن اب وہ 893 پوائنٹس کے ساتھ دوسر ے نمبر پر پہنچ گئے ہیں اور انہیں 16 درجہ بندی پوا ئنٹس کا فائدہ ہوا ہے ۔انہوں نے دوسرے پائدان تک پہنچنے کے لئے کین ولیمز، جو روٹ اور چتیشور پجار ا کو پیچھے چھوڑا ہے ۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ ٹیسٹ بلے بازوں میں اپنے نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ان کے سب سے زیادہ 938 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وراٹ کے ساتھ اب ان کا فاصلہ صرف 45 پوائنٹس رہ گیا ہے ۔ ہندستانی کپتان کے 893 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔وراٹ فی الحال ون ڈے اور ٹوئنٹی 20میں بھی دنیا کے نمبر ایک بلے باز ہیں۔آئی سی سی کی بلے بازی کی درجہ بندی میں اب سرفہرست 10 میں ہندستان کے دو کھلاڑی موجود ہیں جس میں وراٹ دوسرے اور پجارا چوتھے نمبر پر ہیں۔اگرچہ ٹیسٹ ماہر بلے باز پجارا کو درجہ بندی میں براہ راست دو مقام کا نقصان ہوا ہے اور وہ دوسرے سے چوتھے نمبر پر کھسک گئے ہیں اور انہیں 15 درجہ بندی پوائنٹس کا بھی نقصان ہوا ہے ۔ان کے اب 873 پوائنٹس ہیں۔ہندستان کے دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر مرلی وجے کو تین مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 25 ویں نمبر پر جبکہ مڈل آرڈر کے بلے باز روہت شرما چھ مقام اٹھ کر 40ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ موجودہ درجہ بندی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان چل رہی ایشز سیریز اور نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیر یز کے پہلے میچ کا بھی اثر پڑا ہے ۔ہندستان اور سری لنکا کے ساتھ بدھ کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ بھی اثر انداز ہوا جس میں آسٹریلیا کو 120رنز سے کامیا بی حاصل ہوئی۔ وہیں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اننگز اور 67 رنز سے جیت درج کی۔ہندستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز 0۔1 سے گنوانے والی سری لنکا کے کپتان دنیش چنڈیمل کیریئر میں پہلی بار ٹاپ 10 بلے بازوں میں پہنچے ہیں۔ سیر یز میں 366 رن بنا نے والے چنڈیمل براہ راست آٹھ مقام اٹھ کر نویں نمبر پر پہنچے ہیں۔ان کے اب 743ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔آئی سی سی ٹیسٹ بالنگ رینکنگ میں بھی کچھ تبد یلی دیکھنے کو ملی ہیں اور کوٹلہ ٹیسٹ سے پہلے نمبر دو پر پہنچے لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ ایک جگہ گر کر تیسر ے نمبر پر کھسک گئے ہیں۔ جڈیجہ کو 10 درجہ بندی پوائنٹس کا نقصا ن بھی ہوا ہے اور ان کے ابھی 870 پوائنٹس ہیں۔جڈیجہ نے اپنا مقام جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا (876)سے بدلا ہے جو اب دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشو ن اپنے چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔کوٹلہ میں چار وکٹ لینے والے اشون کو 20 پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے ۔ان کے پاس ابھی 829 پوائنٹس ہیں۔ ایشیز میں اچھی کارکردگی کرنے والے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن (894) ٹیسٹ گیند بازوں میں اپنے سرفہرست مقام پر برقرار ہیں۔ ہندستان کے دیگر گیند بازوں میں فاسٹ بولر محمد سمیع ایک نقصان کے ساتھ 19 ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں جبکہ امیش یادو اور ایشانت شرما ایک ایک مقام کے فائدے کے ساتھ 26 ویں اور 29ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹیسٹ آل را¶نڈرز میں ہندوستانی کھلاڑی جڈیجہ دوسرے نمبر پر جبکہ اشو ن چوتھے نمبر پر سر فہرست 10 میں دو ہندوستانی ہیں ۔اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اپنے سر فہرست مقام پر ہیں۔آئی سی سی کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ہندستان کو ایک پوائنٹس کا نقصان ہوا ہے لیکن وہ اپنے ٹاپ مقام پر بنی ہوئی ہے جبکہ جنوبی افر یقہ اس سے 13 پوا ئنٹس پیچھے دوسرے نمبر پر ہے ۔ سری لنکا 94 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر برقرار ہے ۔