خواتین نے مقامی ڈیلر پر کارروائی کی مانگ کی

گوپال گنج، 09 دسمبر ( ارون مشرا) صاحب اب آپ ہی کچھ کیجئے ۔ ڈیلر تین ماہ پر ایک بار راشن دیتا ہے۔ جس مہینے میں راشن نہیں ملتا ہے، اسے بھی راشن کارڈ پر چڑھا دیتا ہے۔ پنچ دیوری بلاک کی سکٹیا پنچایت کے وارڈ نو میں ڈیلر کی من مانی سے تنگ آکر خواتین نے عہدیداروں سے یہ شکایت کی ۔ ڈی اےم کی آمد کو لے کر ہفتہ کو بی ڈی او ڈاکٹر آنند کمار ویبھوتی ، بی سی او اشوک کمار، جی پی ایس ہرےشور کنور، مقامی مکھیا شوہر سنتوش ساہ سمیت کئی عہدیدار اور عوامی نمائندے وزیر اعلی سات عزائم منصوبوں کے کاموں کا جائزہ کو لے کر سکٹیا کے وارڈ 9 میں پہنچے تتھے ۔ جیوں ہی عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کی ٹیم گاو¿ں میں پہنچی، خواتین انہیں روک کر ڈیلر کی شکایت کرنےلگیں ۔ ان کا یہ بھی الزام تھا کہ ڈیلر کی طرف سے ناپ تول میں بھی کمی کی جاتی ہے۔ کیروسین کی تقسیم وقت پر نہیں کیا جاتا ہے۔ ہر ماہ راشن نہیں ملتا ہے، دو یا تین ماہ پر جب راشن کی تقسیم کیا جاتا ہے، تو وہ بھی سڑا ہوا ملتا ہے ۔ خواتین ڈیلر پر کارروائی کا مطالبہ کر رہی ۔ عہدیداران اور عوامی نمائندوں نے متعلقہ ڈیلر پر کارروائی کی یقین دہانی دے کر خواتین کو خاموش کرایا۔ اس سلسلے میں بی ڈی او نے بتایا کہ الزام کے مطابقمعاملے کی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ملزم پائے جانے پر ڈیلر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔