طالبان حملے میں تین افغان فوجی ہلاک

کابلدسمبر (آئی این ایس انڈیا )افغان حکام کے مطابق طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں ملکی فوج کے تین اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ مشرقی صوبے غزنی کی ایک چوکی پر کیے گئے اس حملے میں دیگر دو فوجی شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزنی صوبے کے گورنر کے ترجمان کے مطابق جوابی فائرنگ میں آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ زخمی ہونے والے دس طالبان جنگج±وو¿ں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بتایا کہ ا±ن کے جنگج±وو¿ں نے چیک پوسٹ کو تباہ کر دیا ہے۔