کارکن ہی پارٹی کی جان ہوتے ہیں : حنا شہاب

سیوان ،09 دسمبر ( راجیش کمار ) راجد ضلع کمیٹی کی میٹنگ ضلع صدر آتمارام کی صدارت میں منعقد کی گئی۔ مذکورہ اجلاس میں آر جے ڈی کے سبھی سیلوں کے نومنتخب صدور کو نامزدگی لیٹر دیا گیا اور تنظیم کی مضبوطی پر بحث کی گئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی لیڈر حنا شہاب نے کہا کہ کارکن ہی پارٹی کے جان ہوتے ہیں ۔ کسی بھی آر جے ڈی کارکن کے ساتھ نئے ہوتا ہے تو آر جے ڈی جمہوری طریقے سے اس کا مزاحمت کرے گا ۔ کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے میں ہمیشہ تیار رہوں گی۔ سابق وزیر اودھ بہاری چودھری نے کہا کہ سرکاری اسکیموں میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہو رہی ہے جس ان منصوبوں کا فائدہ عام لوگوں تک نہیں پہنچ رہا ہے۔ سابق وزیر اندر دےو پرساد نے کہا کہ تنظیم کو پنچایت سطح تک لے جاکر بوتھ لیول کمیٹی کی تعمیر ضروری ہے ۔ رگھوناتھ پور ممبر اسمبلی ہری شنکر یادو نے کہا کہ میں کارکنوں کے سکھ-دکھ میں ہمیشہ شامل رہوں گا۔ ضلع صدر پر ما تما رام نے کہا کہ سبھی نو منتخب مختلف سیلوں کے صدر 15 دنوں کے اندر اس کی فہرست ضلع آفس میں جمع کریں۔ جن نو منتخب صدور کو نامزدگی خط دیا گیا اس کی فہرست درج ذیل ہے۔ آر جے ڈی ٹاو¿ن صدر اجے جےسوال گڈو،یوتھ سیل – انل چودھری، خواتین سیل – لیلاوتی گیری ، ایڈووکیٹ سیل – محمدمبین ، اقلیتی سیل – محمد فیض الدین ، دلت سیل -چندرما پرساد، کاروبار سیل رام اقبال گپتا ، طلبا سیل افضل اقبال ثنائ، دانشور سیل -ڈ کٹرہارون شیلیندر، انتہائی پسماندہ سیل – اجے چوہان، کھیل سیل – محمد کیف اور بنٹی، کاشت کار ی سیل -ببلو انصاری، کوآپریٹیو سیل اشوک رائے ۔ اجلاس کو خطاب کرنے والوں میں رگھوناتھ پور ممبر اسمبلی ہری شنکر یادو، سابق ممبر اسمبلی مانی اور غیر قانونی پارکنگ والی گاڑیوں پر ہوا جرمانہ ، جس میں 20 موٹر سائیکل 4 بولیرو 8 ٹےمپو کے چالان ضلع ٹرانسپورٹ عہدیدار کی طرف سے کاٹا گیا 32 گاڑیوں سے کل وصولی تقریبا 35 ہزار روپیہ ہے۔