آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Entertainment

آسٹریلیا میں آکٹا ایوارڈز کا میلہ عامر خان کی ’دنگل‘نے لوٹ لیا

7+7
Written by Taasir Newspaper

سڈنی،۰۱دسمبر(پی ایس آئی) آسٹریلین اکیڈمی آف سینما اینڈ ٹیلیویڑن آرٹ ایوارڈز (آکٹا) میں ایشیاءکی بہترین فلم کا ایوارڈ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کے نام رہا۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقد ہونے والے آکٹا ایوارڈز میں ہالی وڈ کے نامور ستاروں سمیت بالی وڈ اسٹارز نے بھی شرکت کی اور تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔آکٹا ایوارڈز میں ایشیاءکی 9 بہترین فلموں کی کیٹیگری میں فلم ’دنگل‘، ’پنک‘، مراٹھی فلم ’کسو:ٹرٹل‘ اور دیگر شامل تھیں لیکن ان میں سے ایشیاءکی بہترین فلم ’دنگل‘ قرار پائی۔آکٹا کے جیوری چیئرمین آسکر ایوارڈ جیتنے والے رسل کرو تھے، جبکہ ان کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اور انوپم کھیر بھی شامل تھے۔شبانہ اعظمی نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین جیوری رسل کرو کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی فلم ’دنگل‘ کو ایشیاءکی بہترین فلم قرار دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔دوسری جانب رسل کرو نے بھی اپنی ایک ٹوئٹ میں انوپم کھیر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے فلم’دنگل‘کو ایوارڈ دینے کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’دنگل‘ ایک خوبصورت اور ہمت کا مظاہرہ کرنے والی فلم ہے۔عامر خان کی فلم ‘دنگل’ ریاست ہریانہ کے ایک ریسلر مہاویر پھوگٹ کی زندگی پر مبنی ہے، جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو اس لیے پہلوانی سکھائی تاکہ وہ ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل لاسکیں۔اس فلم کی کاسٹ میں عامر خان، زائرہ وسیم اور فاطمہ ثنا شیخ شامل تھے۔

About the author

Taasir Newspaper