راشٹریہ بھاگیہ داری سماج پارٹی کے سابق صدر راجندر پرساد ایس ڈی پی آئی میں شامل

نئی دہلی10دسمبر ( پریس ریلیز) ۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آنڈیا کے اصولوں اور سیاسی وسماجی خدمات اور تحریکات سے متاثر ہوکر راشٹریہ بھاگیہ داری سماج پارٹی (آر بی ایس پی)کے سابق صدر اور ریٹائرڈ آئی آر ایس افسر راجندر پرساد پانڈیا نے ایس ڈی پی آئی قومی صدر اے سعید کی موجودگی میں ایس ڈی پی آئی میں شمولیت اختیارکی۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے اور اترپردیش ریاستی صدر محمد کامل موجود رہے۔