ٹرک کی ٹھوکر سے طالب علم کی موت ، احتجاج میں لوگوں نے کیا سڑک جام کیا

گیا، 10 دسمبر( نمائندہ ) شہر کے رام پور تھانہ علاقہ کے گیوال بیگہہ موڑ کے نزدیک اتوار کی اہل صبح ایک ٹرک کی ٹھوکر سے سائیکل سوار طالب علم کی موت ہوگئی۔ طالب علم 20 سال اجول شرما بنیادی طور سے اورنگ آباد ضلع کے بارون تھانہ علاقہ کے ٹوری گاو¿ں کا رہنے والا تھا۔ جو گیا کے رام پور تھانہ علاقہ کے رام پور محلہ میں کرائے کے مکان میں رہ کر انجینئر نگ کی پڑھائی کررہا تھا۔ واقعہ کے وقت اجول کے سائیکل پر سوار ہوکر بائی پاس روڈ واقع آکاش انسٹی چیوٹ میں پڑھنے کے لئے جارہا تھا۔ اس درمیان گیوال بیگہہ موڑ کے نزدیک سامنے سے آرہے ٹرک نے ٹکر ماردی ۔ موقع پر ہی طالب علم کی موت ہوگئی۔ حادثہ کے بعد مشتعل لوگوں نے گیوال بیگہہ موڑ کے نزدیک گھنٹوں جام کردیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رام پور تھانہ ، سول تھانہ اور وشنو پد تھانہ کی پولس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا نے بجھانے کی کوشش شروع کیا۔ مشتعل لوگوں نے بیچ سڑک پر ٹائر جلاکر احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی۔ پولس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج نیز اسپتال بھیج دیا۔ واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔