کسان بھون سونبرسا میں جدیو کارکنان کی میٹنگ

سیتا مڑھی ،10 دسمبر( محمد ارمان علی ) بلاک ہیڈ کوارٹر دفتر احاطہ میں واقع کسان بھون میں بلاک جدیو کارکنان کی ایک میٹنگ سنیچر کو منعقد کی گئی۔ میٹنگ کی صدارت جدیو بلاک صدر پورنیندو کشواہا نے کیا۔ میٹنگ میں آئندہ 14 دسمبر کو وزیر اعلیٰ کی ضلع میں آمد و اس کی تیاری اور آئندہ حکمت عملی کو لے کر انتہائی سنجیدگی سے گفتگو کی گئی۔ ساتھ ہی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے ذریعہ چلائے جارہے مفید منصوبوں کو ایک ایک عوام تک پہنچانے اور منصوبوں کو زمین پر اتارنے کا عہد لیا گیا ۔ ساتھ ہی سابق ایم ایل اے گڈی چودھری جدیو لیڈر راجیش چودھری ، پنکج چودھری ، اعظم انور حسین، پرسونی مکھیا، ناگیندر پاسوان کو جدیو کی ممبری قبول کرنے کے لئے مبارکباد دی گئی۔ وہیں اس کے لئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، ریاستی صدر وششٹھ نارائن سنگھ ، راجیہ سبھاایم پی رام چندر پرساد سنگھ، جدیو لیڈر نیز قانون ساز اسمبلی کاو¿نسل ممبر کشور سنگھ کشواہا ، ایم ایل اے رنجو گیتا، سابق ایم پی نول کشور رائے ، رانا رندھیر سنگھ چوہان ، ضلع صدر محمد ضیا ءالدین خان کو مبارکباد پیش کیا گیا۔ موقع پر ربی چند مہتو، کیلاش رام، شیو شنکر پرسادیادو، رمیش کمار مہتو، نول کشور رائے ، تیج نارائن مہتو، فکیر ا گٹکا ، راجیش کمار ساہ، رام بابو ساہ ، ناگیندر پرساد یادو، راجیو رام ، اوپندر مہتو ، وینا دیوی ، پریتم کمار، پون دیوی ، نرملا دیوی وغیرہ موجود تھے ۔