بےدر کے پی ےوکالج مےں ”ےوم انسانی حقوق “ مناےاگےا

بےدر۔10دسمبر۔(ےو اےن اےن /محمد ےوسف رحےم بےدری ) اقوام متحدہ نے 10ڈسمبر 1948کو اےک ملک کا دوسرے ملک پر حملہ کر نے اور بربرےت کو بڑھاوادےنے پرقابوپانے کے لئےعالمی ےوم انسانی حقوق منا نے کاعزم کےا۔ جس کے لئے 1950سے آغاز کےاگےا۔ 1945مےں دوسری جنگ عظےم کے وقت جرمنی نے اےک لاکھ روسی سپاہےوں کواپناقےدی بنالےا تھا۔ جس مےں سے صرف6ہزارقےدےوں کوہی چھڑاتے ہو ئے بچاےا جاسکا۔ اسلئے ہر پےداہوئے انسان کی زندگی اور اس کے زندہ رہنے کے حق کو تحفظ فراہم کر نے کے لئے اقوام متحدہ نے قدم اٹھاےا۔ ےہ بات بےدر ضلع عدالت کے سےشن جج اور ضلع قانونی قدما ت بورڈ کے صدر اےم اےس پاٹل نے بتائی۔ وہ 10 ڈسمبر کی صبح بےد رشہر کے سی وی رامن پی ےوکالج مےں ضلع قانونی خدمات بورڈ، ضلع وکےل سنگھ ، سی وی رامن کالج، بھاگےہ ونتی موٹرڈرائےونگ اسکول کے اشتراک سے منعقدہ ”ےوم انسانی حقوق“ قانو نی بےداری پروگرام مےں پودے کو پانی دے کر تقرےب کاافتتاح کےا۔ انھوں نے مزےد کہاکہ ہر شخص کی جان اور زندگی کاحق بچانا اور اس کے لئے کام کرنا ہمارا فرض ہے۔ سےنئر دےوانی منصف اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے رکن سکرےٹری آررا گھوےندر نے مہمان خصوصی کی حےثےت سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ دفعہ 371(J)کے تحت عوام النا س مےں رہائشی سرٹےفکےٹ کی تقسےم ضرو ری ہے اسکے لئے عدا لت سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔ وی اےم پرکاش اےڈ و کےٹ نے بتاےاکہ موٹروہےکل قانون کے تحت لائسنس اگر نہ ہوتو گا ڑےوں پر روک لگنی چاہےے اس سے راستہ محفو ظ ر ہے گا۔ بھاگےہ ونتی موٹرڈرائےونگ اسکول کے پر نسپل شےوراج جمعدار نے بتاےاکہ ہےلمٹ پہن کر ہی ٹووہےلر چلاےاجائے۔ اور گاڑےاں چلاتے ہو ئے موبائل استعمال نہ کےاجائے۔ کالج پرنسپل شر ےمتی انورادھا نے صدارت کی۔ آغاز مےں کماری سواتی نے استقبالےہ گےت پےش کےا۔ سندےپ مو لے نے استقبالےہ کلمات کہے۔ راگھوےندر کلکرنی نے مہمانوں کاتعارف پےش کےا۔ ناگشٹی دھرمپور ے نے نظامت کی ۔ پروےن بکا نے اظہار تشکر کےا۔