جمعےة علماءہند کی مہم کے تحت چلڈرن ولےج مےں شجر کاری

نئی دہلی:۱۱دسمبر(پریس ریلیز) امن واےکتا سمےلن مےں جمعےة علماءہند کے ذرےعہ پےش کردہ اعلامےہ پر عمل کرتے ہوئے آج ےہاں چلڈرن ولےج انجار مےںمولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علما ءہند کے ہاتھوں شجرکاری کی گئی ۔اس موقع پر ادارے مےں داخل طلبہ واساتذہ بھی موجود تھے۔ مولانا حکےم الدےن قاسمی نے کہا کہ جمعیة علماءہند جس کی قومی ،ملی اور سماجی خدمات کی تاریخ رہی ہے ، آج جب کہ ساری دنیا فضائی آلودگی کی شکار ہے، جمعےة علماءہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی نے 29 اکتوبر کو دہلی میں منعقد ہوئے امن و ایکتا سمیلن کے اسٹیج سے پورے ملک میں ایک لاکھ پودے لگا نے کا فیصلہ کر کے بہت ہی عمدہ پہل کےا ہے ۔ مولانا حکےم الدےن نے مزےد کہا کہ شجر کاری کے بے شمار فوائد ہیں :اس کا فائدہ انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی ہو تاہے ، نےز طبی فوائد کے ساتھ بے شمار انسانی ضرورتیں اس سے وابستہ ہیں، اسی وجہ سے رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے سایہ دار اور پھلدار درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایا ہے ۔آج اگر انسان اپنے اوپرصرف ایک پودا لگانے کی ذمہ داری لے لے تو یہ انسانیت کی عظےم خدمت ہو سکتی ہے، جب بھی کوئی انسان اس کے سایہ میں بیٹھ کر راحت کی سانس لے گا، کوئی چرند پرند اس سے کچھ پھل کھائےگا تو اسکا ثواب درخت لگانے والے کو ملتا رہےگا. مولانا نے تمام ذمہ داران اوراراکین اوسر باشندگان ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مہم کو آگے بڑھ کر کامیاب بنائیں۔ بتاتے چلےں کہ چلڈرن ولےج وہ ادارہ ہے جو جمعےة علما ءہند کی نگرانی مےں چل رہا ہے ، اس کا قےام کچھ بھج طوفانی زلزلہ کے بعد عمل مےں آےا تھا ، اس ادارہ مےں احساس یتیمی سے اوپر اٹھ کر ماں کی ممتا اور پدرانہ شفقت والے ماحول میں بچے تعلےم و پرورش پاتے ہیں۔آج کی اس شجرکاری تقر ےب مےں مفتی انیس احمد،مولاناآصف ،ماسٹر ہارون وغےرہ بھی شرےک تھے۔