بیگوسرائے ، 11 دسمبر ( نمائندہ ) ابھیانند سپر 30 کے لئے بچوں کا انتخاب کرنے کی مہم میں اتوار کو مقامی سینٹ جوسف پبلک اسکول پہنچے ، سابق ڈی جی پی ابھیانند نے درجہ 10 و11 کے طلبا و طالبات سے تعارف حاص کرتے ہوئے کہا پڑھنے کی عادت ڈالئے۔ پڑھتے رہیں گے تو اندر جاتا رہے گا۔ کتاب درکتاب پڑھتے رہیں گے اور سوچیں گے نہیں تو کامیابی ملنا مشکل ہے۔ بتاتے چلیں کہ ٹائلنٹڈ بچوں کو فری آف کوسٹ ابھیانند سپر 30 کے تحت آئی آئی ٹی ، جے ای ای کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔ بیگوسرائے کے مختلف اسکولوں کے بچوں کو ہارڈ اینڈ اسمارٹ ورک کرنے کا طریقہ سکھایا ۔ انہوں نے کہا کہ گھنٹوں پڑھنے و سینکڑوں کتابوں کی مدد لینے پر بھی بچے اچھا نہیں کر پاتے ہیں ۔ کیونکہ وہ معلومات حاصل کرنے پر توجہ نہیں دیتے ہیں۔ طلبا کی توجہ معلومات حاصل کرنے پر ہونی چاہئے ۔ کہا کسی بھی معلومات کا عام لوگ howسمجھتے ہیں۔ پر whyنہیں سمجھتے ۔ know how بہت common ہے پر,uncommon know,why ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پڑھاتے نہیں بلکہ بتاتے ہیں کہ پڑھائی کیسے ہوتی ہے۔ گروپ میں ڈیبیٹ و ڈسکشن کرتے ہیں اور ان میں سیکھنے کی عادت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچرس کو صرف انفارمیشن دینے کے لئے ہی نہیں پڑھانا چاہئے ۔ انہیں نے بچوں میں سوچ پیدا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ گارجین یہ نہیں سوچیں کہ ان کے بچے کتنے نمبر لا رہے ہیں ۔ا نہوں نے کہا بچے حساب ضرور پڑھیں۔ حساب لاجیکل تھنکنگ ڈیولپ کراتا ہے۔ بچوں میں ایک سے بڑھ کر ایک سوال کئے ۔ جس کا جواب انہوں نے آسان طریقے سے دیا۔ 17 دسمبر کو 10 بجے سے 12 تک داخلہ امتحان سنٹ جوسف پبلک اسکول میں رکھا گیا ہے۔ اس امتحان میں سبجیکٹ کے فیکٹس نہیں پوچھے جائیں گے۔ سارا سوال بچوں کے out of the box ideas پر ہوں گے۔ پورے بہار سے 30 بچوں کا انتخاب ہونا ہے ۔ اس موقع پر سینٹ جوسف پبلک اسکول کے ڈائریکٹر ابھیشیک کمار ، انچارج ایس پی سدھیر کمار سنگھ ، آریہ بھٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر اشوک کمار سنگھ امر، بھاردواج گروکل کے ڈائریکٹر شیو پرکاش بھاردواج سمیت درجنوں ٹیچرس موجود تھے ۔