جمعیة علماءکے زیر اہتمام جنتور ضلع پربھنی میں محفل حمد و نعت کا انعقاد

پر بھنی۔13دسمبر ( ےو اےن اےن) سر کار دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی سیرت مبارکہ بیان کرنا اور آپ کی تعلےمات پر عمل کرنا ،نیز دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی رسول ﷺ کی اتباع میں ہے ،جن کی زندگی سراپا خیر ،ایمان و عقیدہ خدا پر مکمل اعتماد و اطمینان ،محبت و الفت ،ہمدردی و غمگساری ،خدا طلبی و خدا تر سی ،استغفار و قناعت ،اور امن و سکون کی آئےنہ دار ،اور بے اعتماد ،خدا سے نا امیدی ،اضطراب و انتشار ،رقابت و کشمکش ،امن شکنی ،و فساد انگیزی اور شرک و بد اعتقادی سے کوسوں دور ہے ، جس کی زندگی کا کامل نمونہ انسانیت کے لئے راہ ہدایت ہے ۔ ان خےالات کا اظہار جمعیة علماءمہا راشٹر کے صدر مولانا ندیم صدیقی نے گذشتہ کل جمعیة علماءمراٹھواڑہ زیر اہتمام ملی فاﺅنڈ ےشن جنتور کی جا نب سے احاطہ جامع مسجد جنتور میں میں منعقدہ محفل حمد و نعت سے کےا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پرو گراموں میں نعتیہ کلاموں کے ذریعہ نبی علےہ الصلوة والسلام کی سیرت بیان کی جا تی ہے اور عوام پورے ذوق و شوق کے ساتھ سماعت کرتی ہے۔ کل ۲۱ دسمبر ۷۱۰۲ءکو احاطہ جا مع مسجد جنتور میںجمعیة علماءمر اٹھواڑہ کے زیر اہتمام ملی فاﺅنڈےشن جنتو ر کی جا نب سے محفل حمد و نعت کا انعقاد عمل میں آیا جسکی صدارت مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے کی ۔روح اجلاس قنوج ےو پی سے تشریف لا نے والے مشہور مداح رسو ل نعت خواں مولانا طارق جمےل قاسمی کے علاوہ مراٹھواڑہ،پر بھنی،جنتور کے مشہور نعت خواں اور مقامی علماءکرام شریک رہے ۔مولانا عبد الجلےل ملی جنرل سکریٹری جمعیة علماءمرا ٹھواڑہ نے خطبہ استقبالےہ پیش کےا اور دیر گئے رات تک نعت خواں حضرات با الخصوص مداح رسول مفتی طارق جمیل قاسمی یوپی نے عشق رسولﷺ میں ڈوبی نعتیں پڑ ھتے رہے اور شر کاءو سامعین محظوظ ہوتے رہے۔ اجلاس کے کنوینر مولانا زکریا تابش ملی صدر ملی فاﺅنڈےشن جنتور نے تمام مہمان علماءکرام اور سامعین کا شکریہ ادا کےا ۔اجلاس میں کثیر تعداد میں علاقے کے علماءکرام اور سامعین حضرات ہزاروں کی تعداد میں مو جود رہے ۔با الخصوص مولانا تجمل الرحمن مولانا محبوب الرحمن حافظ محمد یو نس ،مولانا غلام رسول مولانا جمیل بسمت ،مولانا ظہےر عباس قاسمی ،مولانا عبد المقصود وغیرہ شریک رہے۔