سدرہ اکیڈمی کی طالبہ شاہین فاطمہ کو اردو ڈائریکٹوریٹ کے جانب سے انعام

پٹنہ، 20دسمبر (امتیاز کریم)۔ محلہ سلطان گنج میںواقع تعلیمی ادارہ ’سدرہ اکیڈمی ‘میں درجہ 6کی طالبہ شاہین فاطمہ کو اردو ڈائریکٹوریٹ کی جانب ایک ہزار روپے نقد اور توصیفی سند سے نواز ا گیا ۔یہ اعزاز شاہین فاطمہ کی تعلیمی و تقریری صلاحیت کی بنیاد پردیا گیا ۔ارڈو ڈاریکٹو ریٹ ،محکمہ کابینہ سیکریٹریٹ ،حکومت کے زیر اہتمام آج بہار ابھیلکھ بھون کے آڈیٹوریم منعقد ’کلیم الدین احمد یادگاری تقریب‘ کے موقع پرشاہین فاطمہ کو ڈائریکٹر اردو امیتاز احمد کریمی نے خصوصی طورپر مدعو ع کیا تھا۔اس یادگاری تقریب میں شاہین فاطمہ نے انتہائی شاندار انداز میں عربی زبان میں تقریر کی ،اس سے قبل بارگارہ رسالت مآپ صلی اللہ علیہ وسلم نذرانہ عقید ت و محبت پیش کیا۔تقریراور نعت گوئی کے دوران کہیں سے بھی یہ نہیں لگ رہا تھا کہ وہ چھٹھے درجے کی طالبہ ہے ۔انتہائی اعتماد اور اعتبار کے ساتھ اس نے اپنی صلاحیت کا ایسا مظاہر ہ کیا کہ پور اہال ’سبحان اللہ ،سبحان اللہ ‘ کی آواز سے گونج اٹھا ۔شاہین فاطمہ کو مائیک پر بلانے سے قبل ڈائریکٹر اردو امتیاز احمد کریمی نے سدرہ اکیڈمی اور وہاں زیر تعلیم بچوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی ادارے بہار کے ہر گاﺅں میں ہونے چاہئے ۔ ہمیں اپنے نونہالوں آبیاری اسی انداز میں کر نی چاہئے ۔جس انداز میں سدرہ اکیڈمی کے اساتذہ اور شاہین فاطمہ کے والدین کر رہے ہیں ۔
ڈائریکٹر اردو نے گذشتہ روز سدرہ اکیڈمی کے احاطے میں منعقد سالانہ تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میں اس تقریب میں شامل تھا ۔وہاں کے بچوں کو دیکھ کر میری طبیعت خوش ہوگئی ۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ذریعہ جہاں ایک طرف قرآن کی با تجوید قرا¿ت، اس کا اردو اور انگریزی میں ترجمہ پیش کرنے کے علاوہ حوالہ جات اور عربی متن میں طویل احادیث اور ان کا ترجمہ سنانا حیران کن تھا ´۔وہیں انگریزی و عربی زبان کے ساتھ ساتھ سائنس، حساب، سماجیات وغیرہ پر مشتمل پروگرام بھی اس بات کی عکاسی کر رہا تھا کہ موجودہ دور میں اسی نہج پر بچوں کی پرورش وپرداخت اورتعلیم و تربیت کی ضرورت ہے۔ سدرہ اکیڈمی کے طرز کا اسکول ہر شہر اور گاو¿ں گاو¿ں میں قائم ہونا چاہئے۔ بچوں کے مظاہرے سے متا¿ثر ہو کرمیں نے تمام بچوں میں سے ایک شاہین فاطمہ کو اس کی عمر ،اس کی صلاحیت ،اس کی زبان کی سلاست اور بے پناہ اعتماد کی بنیاد کی پر منتخب کیا تھا اور آج کے پروگرام میں اپنی صلاحیت کے مظاہر ہ کیلئے مدعو بھی کیا تھا ۔یہ اس لئے کیا گیا ہے کہ ہمارے دوسرے بچے بھی شاہین فاطمہ سے حوصلہ حاصل کریں اور سدرہ کے والدین کی طرح ہم تمام لوگوں کے دلوںمیں بھی اس طرح کی تعلیم و تربیت کا شوق بیدار ہو۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں سدرہ اکیڈمی میں منعقد سالانہ تقریب میں پٹنہ اوربیرون پٹنہ سے تعلق رکھنے والے کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی تھی ۔تمام لوگوں نے سدرہ اکیڈمی کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ وہاں کے بچوں کی صلاحیت کا اعتراف کیا تھا ۔اس مو قع سے مہمان خصوصی سید شاہ شمیم الدین احمد منعمی ، سجادہ نشیں خانقاہ منعمیہ قمریہ، میتن گھاٹ ، پٹنہ سٹی نے کہا تھا کہ جب مجھے دعوت ملی تو میں سمجھ رہا تھا کہ سدرہ اکیڈمی کوئی چھوٹا سا اسکول ہوگا مگر اس تقریب کے انعقاد اور اس میں طلبا و طالبات کے شاندار مظاہرے کو دیکھ پتہ چلتا ہے کہ یہاں تعلیمی معیار اتنا بلند ہے کہ یہ پٹنہ کے صف اول کے اداروں میں شامل ہو رہا ہے۔انھوں نے کہا تھاکہ سدرہ اکیڈمی کے ایسے معیاری پروگرام کے لئے میں خانقاہ منعمیہ کے احاطے میں تمام سہولیات مہیا کرا کر دینے کو تیار ہوں۔تقریب کے صدر پروفیسر علیم اللہ ، سابق صدر شعبہ اردو، مگدھ یونیورسٹی، بودھ گیا نے کہا تھا کہ ان بچوں کی صلاحیت کو دیکھ کر مجھے محسوس ہوتا ہے کہ کل ان بچوں میں کوئی ڈاکٹر ہوگا، کوئی انجینئر تو کوئی سانٹسٹ ۔ساتھ ہی یہ خوشی کی بات ہے کہ یہ بچے قرآن و سنت کی تعلیم سے بھی مزین ہوکر دین کے سپاہی اور ملک و ملت کا سرما یہ بنیں گے۔ تقریب سے دیگر اہم شخصیات نے بھی خطاب کیا تھااوربچوں کی حوصلہ افزائی کی تھی ۔
اس تقریب میں اکیڈمی کے طلبا و طالبات نے مختلف پروگرام پیش کئے تھے۔پروگرام میں انگریزی میں استقبالیہ، حمد و نعت کے کلام، نرسری کے ننھے ننھے بچوں کا ایکٹ،ہجرت نبوی پر مشتمل پروگرام ”واقعہ¿ ہجرت“، احادیث نبوی پر مشتمل پروگرام ” حدیث سیشن“، مختصر ڈرامہ” علمی محفل“، انگریزی تقریر اور سائنس، حساب، سماجیات، انگریزی و عربی زبان اور اسلامیات کے سوالات پر مشتمل انگریزی میں سالانہ کوئز بہت خاص اہمیت کے حامل تھے۔ بچوں کے اس شادندارپرفارمنس کو تقریب کے تمام شرکاءنے خوب سراہا تھا ۔ ۔ تقریب میں نہاں سعدیہ، علیشہ حیدر، ذکریٰ فاطمہ، شاہین فاطمہ، مسکان فاطمہ، اسریٰ فاطمہ، شفا برکت، کہکشاں فاطمہ، صبیحہ حسین، نگار فاطمہ، غوثیہ رشید، منتشیٰ آزاد، بشریٰ فاطمہ، ترنم فاطمہ، کنیز فاطمہ، صائمہ ہاشمی، ماہ رخ فاطمہ، محمد تابش رضا،ناز فیروز، محمد معراج، لائبہ بشریٰ، زینب فاطمہ، محوش ، محمد توحید، محمد توقیر،، محمد ذیشان وغیرہ نے اپنے مظاہرے کی بدولت خوب تحسین حاصل کی ۔ سدرہ اکیڈمی کے پرنسپل سید فیض احمد قادری منوری نے”حدیث سیشن“ اور” سالانہ کوئز“ کی نقابت کرنے کے بعد اختتامی خطبہ پیش کیا۔ اس کے بعد جناب قاری نہال احمد کریمی، مہتمم کریمیہ جامعة القرا¿ت کی دعاءکے ساتھ تقریب کا اختتام ہواتھا۔