یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کے خلاف چنئی میں امریکی سفارت کے روبرو ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

چنئی22دسمبر ( پریس ریلیز)۔ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنائے جانے کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے موقف کے خلاف سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا تمل ناڈو شاخہ کی جانب سے چنئی میں واقع امریکی سفارت خانہ کے روبرو احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ جس میں خواتین سمیت ہزاروں کار کنان شریک رہے۔ اس موقع پر ریاستی صدر دہلان باقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ 6 دسمبر کو یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیا وہ قابل مذمت اورمضحکہ خیز ہے۔ 1947میں فلسطین پر قبضہ کرنے کے بعد سے آج کی تاریخ تک اسرائیل اور امریکہ فلسطینیوں پر مظالم ڈھاتے آرہا ہے ان مظالم کا خاتمہ ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکی صدر بننے کے پیچھے صہیونی طاقتیں کارفرما تھیں جن کو خوش کرنے کے لیے ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس طرح کا موقف کا اعلان کیا ہے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی مہم کے دوران اسرائیلیوں کو اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ امریکی صدر کے طو ر پر منتخب ہونگے تو یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر قرار دیں گے۔ امریکی صدر کے اس خطرناک موقف کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔ اقوام متحدہ میں بھی امریکہ کے اس موقف کے خلاف قرار داد منظور کیا گیا ہے اور عالمی ممالک بھی امریکہ کے اس موقف کا سخت مذمت کررہے ہیں۔ انہوںنے ہمارے ملک کی جانب سے امریکی موقف کے خلاف اقوام متحدہ میں ووٹ ڈالنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے فوری طور پر رابطہ منقطع کرے اور انہوں نے اپنی تقریر میں ا نتباہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا تیسرا انتفاضہ بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی سکریٹری امیر حمزہ، ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین اے ۔ ایس ۔ عمر فاروق، اے ۔ کے۔ کریم، ریاستی خازن محی الدین، چنئی ضلعی عہدیداران جنید انصاری،نیتاجی جمال، محمد سلیم، ضلعی جنرل سکریٹری پشپا راج، پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے ریاستی جنرل سکریٹری ایم ۔ خالد محمد،ویل مروگن، پاری وینتن اور وڈوتلائی راجندرن نے بھی مذمتی تقاریر کیں۔