اےن اےس اےس کےمپ کے چھٹے دن رانی پور مےں مفت طبی کےمپ کاانعقاد

ًًًًًدربھنگہ:۶۲دسمبر (عبد المتےن قاسمی ) صدر بلاک حلقہ کے رانی پور گاو¿ں مےں جار ی اےن اےس اےس رضا کاروں کے سالانہ کےمپ پروگرام کے چھٹے دن دےہی صحت اور ماحولےات کی حفاظت کے تئےں گھر گھر پہنچ کر بےداری لانے کی کوشش کی گئی اور گاو¿ں کے لوگوں کوسوچھتا کا پےغام دےا گےا۔ کےمپ کے چھٹے دن رضا کاروں کے دن کی شروعات صبح پانچ بجے ورزش(ےوگ) سےہوا ۔ 6 بجے اےن اےس پرےڈ ، 6.30بجے اےن اےس اےس گےت کے ساتھ 8 بجے صبحپربھات پھےری نکالی گئی اور12بجے سے مفت مےڈےکل کےمپ شروع کےا گےا،جس مےں مےڈےکل جانچ کے ساتھ ساتھ مفت دوائےاں تقسےم کی گئیں ۔ہےلتھ کےمپ مےں ےونےورسےٹی پی اےچ سی کے ڈاکٹر جتندر ٹھاکر اور دوسرے اہلکاروں نے حصہ لےا اور مرےضوں کو اپنی خدمات دی ۔چنانچہ آج پچاس مرےضوں کی جانچ کی گئی اور انہےں مفت مےں دوا دی گئی ۔ مرےضوں مےں 35خوا تےن اور 10مرد تھے ۔ اس کے علاوہ کستوربا گا ندھی رہائشی اسکول مےں رہنے والی پندرہ طالبات کے صحت کی جانچ کی گئی اوردوائےا ں دی گئی ۔ مرےضوں کی دےکھ رےکھ مےں اےن اےس اےس رضاکاروں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لےا ۔کےمپ مےں ےونےورسےٹی اےن اےس اےس کو آرڈےنٹر ڈاکٹر ونود بےٹھا اور بلاد اللہ محلہ کے کرشن کمار شرےک ہوئے ۔ کےمپ کا نظم و نسق دےکھ رہے مسٹر بےٹھا نے پروگرام افسر ڈاکٹر کالی داس اور آنند موہن کے کاموں کی ستائش کی ۔ کےمپ مےںبوائز گروپ لےڈر کے طور پر وکاس جھا ، برجےش چودھری ، کےشو کمار چودھری ، آنند کمار داس ، سائی کمار ، محمد نوشاد ، سجےت کمار ، اتم کمار ،محفوظ عالم ، محمد حفےظ کے علاوہ گرلس مےں منی کماری ، پلوی ، مےگھا ، ارچنا ، کرن اور شمپی نے سرگرم حصہ لےا ۔