اس عہد کے راجا رام موہن رائے ہےں نتےش کمار : ونے کمار

دربھنگہ :۷۲ دسمبر (عبدالمتےن قاسمی ) جنتا دل ےونائٹےڈکی جانب سے بلاک سطحی کارکنان کانفرنس کا سلسلہ جاری ہے ۔ چنانچہ آج کوشےشورا ستھان ، کوشےشور استھان پوربی اور حےاگھاٹ بلاکو ں مےںپارٹی لےڈران و کارکنان کی موجودگی مےں جلسے ہوئے اور پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے کا عزم کےا گےا ۔ کوشےشوراستھان بلاک مےں کارکنان کانفرنس وےاپار منڈل نبٹولےا لچھمنےاکے کانفرنس ہال مےں پروگرام انچارج ڈاکٹر ونے کمار چودھری کی موجودگی اور بلاک صدر راج کمار رائے کی صدارت مےں کانفرنس ہوئی ۔ جسسے خطاب کرتے ہوئے رےاستی وزےر و رکن اسمبلی مہےشور ہزاری نے کہاکہ ہماری حکومت سات عزائم پروگرام، شرا ب بندی ، جہےز اور کم عمری کی شادی کے خلاف پوری طرح سرگرم ہے اور اس کے تئےں لوگوں مےں بےداری لانے کے مقصد سے آئندہ ۱۲جنوری کو انسانی زنجےر بنا نے جارہی ہے ۔پارٹی کارکنان اس کا بڑے پےمانہ پر پرچار پرسار کرےں اور مہم کو صد فےصد کامےاب بنائےں ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی ےو لےڈر ڈاکٹر ونے کمار چودھری نے کہا کہ وزےر اعلی نتےش کمار اس دور کے راجا رام موہن رائے ہےں ۔ موہن رائے نے ستی کی رواےت کو ختم کےا تھا اور نتےش کمار جہےز اور بال وےواہ کو ختم کرنے کا بےڑااٹھا چکے ہےں ۔انہوں نے وزےر اعلی کے سات عزائم پروگرام کے بارے مےں تفصےل سے بتاےا اور اپنے اےک گھنٹہ کی تقرےر مےں شراب بندی ، تنظےم کی مضبوطی ،،بوتھ سطح پرپارٹی کمےٹی کو کھڑا کرنے ،ہر بوتھ پر دو دو بی اےل او کی نامزد گی کا ذکر کےا اورانہےں پارٹی پلےٹ فارم سے ہر ممکن مددپہنچانے کا ےقےن دلاےا ۔انہوں نے پارٹی کارکنان سے شرا بندی ، جہےز اور کم عمری کی شادی کے خلاف تن من دھن سے کام کرنے کی اپےل کی اور۱۲جنوری کے انسانی زنجےر کو صد فےصد کامےاب بنانے پر زور دےا ۔ اس موقع پر شےام کشور پردھان ، ارون شےکھر سنگھ (سنگھےا بلاک صدر) ،راج کمار رائے ،رام بابو سنگھ ،لچھمن رائے ، ہےمنت کمار ، کنہےا چودھری سمےت بڑی تعداد مےں جے ڈی ےو کارکنان موجود تھے ۔دوسری جانب حےاگھاٹ بلاک مےں بھی بلاک صدر کےلاش ٹھاکر کی صدار ت مےں کارکنان کانفرنس کا اہتما م کےا گےا ۔ ضلع صدر سنےل بھارتی نے کہا کہ وزےر اعلی نتےش کمار کے ذرےعہ کئے جارہے ترقےاتی کام تارےخی ہےں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ سات عزائم پروگرام ، شراب بندی، جہےز بندی اور کم عمری کی شادی کے خلاف گاو¿ں سطح پربےداری مہم چلا ےا جا ئے اور لوگوں مےں بےداری لانے کی کوشش کی جا ئے ۔ کانفرنس مےں ضلع ترجمان اعجاز اختر خاں رومی ،ڈاکٹر رام پروےس پاسوان ، شفےع الرحمن ، انظار جمال گڈو ، روشن کمار مہتو ، لالٹن شرما ، پربھو نرائن داس ، فخر عالم ، محمد بابر حسےن ، جوگی رائے ، ڈاکٹر عبدالرب ، رادھے شےام ، بابر حسےن ، ونے پاسوان ، دھرےندر کمار ، منٹو لال دےو ، شےکھر سومن ، مہےش مہتا ، نوشاد عثمانی ، شےو کمار ، پرمود مہتو ، محفوظ عالم ، تنوےر عالم ، شہاب الدےن قادری سمےت سےنکڑ وںکارکنان موجود تھے ۔تےسری جانب کوشےشور استھان پوربی مےں بھی راجےش کمار رائے کی صد ارت مےں کارکنان کانفرنس ہوئی، جس مےں ر ےاستی وزےر مہےشور ہزاری سمےت سےنکڑوں کار کنا ن نے حصہ لےا ۔