لالو کنبہ کے خلاف کاروائی بدلے کی سےاست کا نتےجہ :دےوندر ےادو

دربھنگہ :۷۲ دسمبر (عبدالمتےن قاسمی )سوشاسن بابو کی سرکار شراب بندی اور سات عزائم پروگرام کے نفاذ مےں پوری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔کاشت کارو ں کو اب تک سےلاب راحت اور فصل نقصان معاوضہ نہےں مل سکاہے ۔نومبر مےں ہی دھان کی خرےداری کےلئے اسکےم بنائی گئی تھی لےکن دسمبر گذر رہا ہے ابھی تک کاشت کاروں سے دھان کی خرےد نہےں کی گئی ہے ۔دھان کی قےمت ساڑھے پندرہ سو روپئے طے ہوجانے کے باوجود کاشت کار اپنے دھان کو جےسے تےسے بےچنے پر مجبور ہےں ۔ مذکورہ باتےں سابق مرکزی وزےر اور سپا کے رےاستی صدر دےوندرکمار ےادو نے سرکٹ ہاو¿س دربھنگہ مےںنامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔مسٹر ےادونے مزےد کہا کہ عام لوگوں کے مسائل چےلنج بن کر سامنے کھڑے ہےں جس سے بچنے کےلئے حکومت سمکشا ےاترا ، جہےز بندی اور اطفال شادی مخالف مہم چلا نے مےں جٹ گئی ہے اور ان نعروں مےں الجھا کر عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے ،کےونکہ جب حکومتےں ناکام ہوجاتی ہےں تب وہ اس طرح کے سماج برائےوں کے خاتمہ کا ڈرامہ شروع کردےتی ہے ۔سمکشا ےاترا کی افادےت پر سوال اٹھاتے ہوئے مسٹر ےادو نے کہا کہ وزےر اعلی دورہ کے درمےان افسران ، جےوےکا کی دےدی ، سےوےکا، سہاےکا ، آشا دےدےوں کے حصار مےں رہتے ہےں اس خوف سے کہ کہےں عام لوگ ان سے کوئی سوال نہ کربےٹھے ۔سوشاسن بابو وقت اور ماحول کے اعتبار سے سر بدلنے مےں ماہر ہوگئے ہےں ےہی وجہ ہے کہ اب دوسری بار انسانی زنجےر بنانے کی تےاریاںکی جار ہی ہےں۔اس مہم سے بہار کے عوام کو کےا فائدہ پہنچے گا وزےر اعلی کو بتانا چائےے۔ ملک کی مشترکہ وراثت پر براہ راست حملے ہورہے ہےں ، مرکزی حکومت اوراتر پردےش کی حکومت تارےخ بدلنا کا خواب دےکھ رہی ہے مےں پوچھتا ہوں کہ جس نے تارےخ ہی نہےں بنائی وہ لوگ تارےخ بدلنے کی بات کس منہ سے کر رہے ہےں ۔ سوامی ناتھن کی رپورٹ کے مطابق کسانوں کو چار فےصد سود پر لون دےنا تھا لےکن اس پر آج تک عمل نہےں ہوسکا ہے ۔ صوبہ کے 98فےصد نل کوپ بند پڑے ہےں ۔ مجموعی طور پر مرکز ی اور رےاستی حکومت کسان ، نوجوان اور عوام مخالف سرکار ہے ۔ اےک سوال کے جواب مےں مسٹر ےادونے کہا کہ لالو ےادو کنبہ کے خلاف بدلے کی ذہنےت سے سرکاری اےجنسےاں کاروائی کررہی ہےں، کےا ملک بھر مےں صرف لالو پرساد خاندان کے پاس ہی کالا دھن ہے ؟اور دوسرے لوگ دودھ کے دھلے ہوئے ہےں ۔مسٹرےادو نے پارٹی سرگرمےوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی 2019انتخاب سے پہلے نئے سال مےں مرکزی اور رےاستی حکومت کے خلاف بڑے پےمانہ پر مہم شروع کرے گی اور عوام کے بےچ سرکار کی ناکامےوں کو اجاگر کرے گی ۔ پرےس کانفرنس مےں مسٹر ےادو کے ہمراہ رےاستی نائب صدر کےدار ناتھ پرساد، محمد ادرےس ، ضلع صدر وسےع احمد ، کوشےشور مہتو ، نول کشور ےادو ، راجےو مشرا ، تحسےن احمد ، بھگوان پربھاکر سمےت درجنوں پارٹی لےڈران موجود تھے ۔