آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

باروی سرنگ پھٹنے سے نصف درجن بچے ہلاک

3
Written by Taasir Newspaper

کابل 28دسمبر (آئی این ایس انڈیا )افغان سکیورٹی حکام کے مطابق سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے کم از کم چھ بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ بارودی سرنگ پھٹنے کا واقعہ شمالی صوبے بلخ میں رونما ہوا۔ بلخ صوبے کے ضلع دولت آباد کے انتظامی افسر کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام بچے گڈریے تھے۔ ان کی عمریں آٹھ سے دس برس کے درمیان تھیں۔ کسی گروپ نے اس بارودی سرنگ کو زیر زمین نصب کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن مقامی سکیورٹی اہلکاروں کا خیال ہے کہ یہ کارروائی طالبان عسکریت پسندوں کی ہو سکتی ہے کیونکہ وہ افغان حکام، پولیس اور فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوششوں میں ہوتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper