آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Uttar Pradesh

گرام سطح کے افسر ملازمین ضلع مجسٹریٹ کو بھی گمراہ کر رہے ہیں

مین پوری 28 دسمبر(حافظ محمد ذاکر )حلقہ سطح کے افسر، ملازم اپنے عہدے کی اہمیت کونہیں سمجھ رہے ہیں،اورناہی اپنے عہدے کا صحیح استعما ل کر رہے ہیں ، فریادی اپنے مسائل کو لیکے بھٹک رہا ہے ، پنشن فارم کس بنیاد پر رد ہوا ہے کسی کو معلو م نہیں ، کن وجوہات کی بنا پرپینشن فارم خارج کیاجارہا ہے کوئی افسر ملازم بتا نے کو تیار نہیں ، عوا می مسائل کو حل کر نے میں بہت لاپر وا ہی برتی جارہی ہے ، متعلقہ ملازم کی طرف سے غلط طریقہ سے تصفیہ کے اعداد و شمار ریکارڈ کئے جا رہے ہیں ، رہائشی پرمود سنگھ چوہان نے 15 ستمبر کو گا¶ں کے ہینڈ پمپ کو درست کرانے کیلئے تر قی سیکشن گرام جاگیر کو ایک عرضی دی ، گرام ترقی افسر کی طرف سے اسی دن یعنی 15 ستمبر کو ہی ہےڈ پمپ درست کرائے جانے ک کی رجسٹر میں در ستی رکارڈ کردی ، جو سراسر بے بنیاد اور غیر حقیقی ہے، اسی دن ہےڈپمپ کا درست ہونا ممکن نہیں ہے۔ ضلع افسر پردیپ کمار کو جب ترقی سیکشن جاگیر کے اچانک معائنے کے دوران یہ صورت حال ملی تو وہ غصہ سے بھڑک اٹھے ، انہو ں نے غلط رپورٹ درج کرنے و ا لے گرام ترقی افسر انورا گ یادو سے وضاحت حا صل کر نے اور تما م حقا ئق سمیت رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایات دی ۔انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں کوئی کام نہیں ہو رہا ہے، اسکیمو ں سے استفادہ حاصل کر نے کے لئے اہل بھٹک ر ہے ہیں،انہو ں نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ازا لہ کی غلط رپورٹ کر نے والے بچیں گے نہیں ، ایسے ملازمین پر معطلی کی کارروائی ہو گی ،انہوں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گر ا م ترقی حلقہ سطح پر غلط رپورٹنگ کی جا رہی ہے ، ز مینی سطح پر کام کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہو ں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کام زمینی سطح پر نظر آئے کا غذوں میں نہیں، اگر معائنے کے دورا ن بد عنوانی ملی تو متعلقہ ملازم کے ساتھ ساتھ سیکشن ترقی افسر کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper