کرنسی نوٹوں کے ذریعے مونا لیزا کی پینٹنگ

بیجنگ 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) کسی کی دیوانگی کیا کیا منظر نہیں دکھاتی ہے اسی دیوانگی کا ایک نظارہ چین میں اس وقت دیکھنے کو ملا جب کرنسی نوٹوں کے ذریعے مونا لیزا کی پینٹنگ بنانے کا دلچسپ مظاہرہ کیا گیا۔ آرٹسٹوں نے اپنی ما ہرانہ صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے لگ بھگ دو مہینوں میں کرنسی نوٹوں کے ذریعے خوبصو رت پینٹگ بنا ڈالی۔اس میں شامل ہونے والے فنکاروں اور آرٹسٹوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ فن پیش کرتے ہوئے بہت ہی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے ماضی کی حسینہ کی تصویر کو کرنسی نوٹوں سے پینٹ کیا اور اس کی تصویر میں ایک نئی رو ح ڈالنے کی کوشش کی ہے ، اس موقعہ پرناظرین اور تماش بین کی کافی تعداد موجود تھی جو اس کو بڑی محبت سے دیکھ رہی تھی ۔