آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

بھارت اپنی بارڈر سیکورٹی فورسز کو کنٹرول کرے، چین کا انتباہ

10
Written by Taasir Newspaper

بیجنگ 29(آئی این ایس انڈیا)چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی بارڈر سیکورٹی فورسز کو کنٹرول کرے۔ چینی وزارت دفاع کے ترجمان نے رواں ماہ بھارتی ڈرون چینی علاقے میں بھیجے جانے پر احتجاج کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین گیونگ نے کہا کہ بھارت کو اپنی سرحدی فوجوں کو سختی سے کنٹرول کرنا ہوگا۔ اور دونوں جانب امن اور استحکام کے لیے سرحدی معاہدوں کا اطلاق کرنا ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ ڈوکلام کے علاقے میں اس سے قبل بھی چینی اور بھارتی افواج میں تصادم ہوچکا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper