آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Around the World

نیویارک: اپارٹمنٹ میں آتش زدگی سے 12 افراد ہلاک

Fire crews respond to a building fire Thursday, Dec. 28, 2017, in the Bronx borough of New York.  (AP Photo/Frank Franklin II)
Written by Taasir Newspaper

نیویارک،۹۲دسمبر(پی ایس آئی ) امریکہ کے شہر نیویارک کی ایک رہائشی عمارت میں بھڑکنے والی آگ سے 12 افراد ہلاک اور چا ر شدید زخمی ہوگئے ہیں۔نیویارک شہر کے میئر بِل ڈی بلاسیو کے مطابق آگ جمعرات کی شام سات بجے نیویار ک کے علاقے برونکس کی ایک پانچ منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی جس نے آناً فا ناً پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جائے حادثہ کے باہر صحا فیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر ڈی بلاسیو نے بتایا کہ ہلاک شدگان میں ایک سالہ بچہ بھی شا مل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چا روں زخمی افراد بہت بری طرح جھلسے ہوئے ہیں جس کے باعث خدشہ ہے کہ ہلا کتوں میں اضا فہ ہوسکتا ہے۔نیو یار ک کے فائر کمشنر ڈینئل نا ئیگرو نے کہا ہے کہ آگ کی شد ت بہت زیادہ تھی جس کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے ۔آگ بجھا نے کی کارروائی میں 170 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا جنہوں نے منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ کی سخت سردی میں کئی گھنٹوں کی کارروائی کے دورا ن عمارت میں پھنسے درجنوں افراد کو نکالا ۔عینی شاہدین کے مطابق سردی اتنی شدید تھی کہ عمار ت پر برسایا جانے والا پانی سڑک پر گرتے ہی منجمد ہورہا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ عما ر ت 100 سا ل پرانی تھی جس کے باعث اس میں آگ بجھا نے کا جدید خود کار نظام نصب نہیں تھا ۔ یہ 1990ءکے بعد نیویارک میں پیش آ نے وا لے آتش زدگی کا سب سے ہلاکت خیز وا قعہ ہے ۔اس سے قبل برو نکس ہی کے علاقے میں 1990ءمیں ایک کلب میں لگنے والی آگ سے 87 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper