امریکہ میں 65 انچ برف باری،60 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

واشنگٹن 29(آئی این ایس انڈیا)ا مریکی ریاست پنسلوانیا میں 65انچ برفباری سے 60سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔آج مزید 10انچ برف پڑنے کی پیش گوئی نے گھروں میں محصور شہریوں کی پریشانی بڑھادی۔برطانیہ بھر میں بھی خراب موسم کے باعث سفر دشوار ہوگیا۔امریکا میں جھیل کے ساتھ واقع پنسلوانیا کے شہر ایری میں برف باری کا سلسلہ تھمنے سے پہلے رواں ہفتے 5فٹ سے زائد برف پڑی جس سے گھر کی کھڑکیوں تک برف کا انبار لگ گیا جبکہ سڑکوں کے کنارے ہٹائی گئی برف کے پہاڑ بنے ہیں۔اس موسم کی خرابی کی وجہ سے عوام کی معمولات زندگی میں نمایاں منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور لوگوں نے اس دوران اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔