اکشردھام مندر حملہ معاملے میں ۵۱ سالوں کے بعد گرفتا ر و ضمانت پر رہا ملزم کی جمعیة دفتر آمد

ممبئی۹۲ دسمبر(پریس ریلیز)احمد آباد کے مشہو ر اکشر دھام مندر میں ہوئے دہشت گر دانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزامات کے تحت گر فتا رایک مسلم نوجوا ن جسے احمد آباد سیشن عدا لت نے گذشتہ دنوں مشروط ضمانت پر رہا کیئے جا نے کے احکامات جاری کیئے تھے نے آج جمعیة علماءاحمد آباد کے ذمہ داران مفتی عبد القیوم ،مرزا نور بیگ کے ہمراہ دفتر جمعیة علماءمہاراشٹر (امام باڑہ، ممبئی) پہنچ کر اسے بروقت قانونی امدا د مہیا کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا نیز صدر جمعیة علما ءہند مولانا سید ارشد مدنی کی اس کے مقدمہ کے تعلق سے خصوصی توجہ کے لیئے ان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔عبدالرشید اجمیری جسے پولس نے احمدآباد ائیر پورٹ سے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ ۴۲ سالوں کے بعد سعودی عرب کی راجدھانی ریا ض سے بذریعہ ہوائی جہاز احمد آباد آرہا تھا نے جمعیة علماءقانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی سے ملاقات کی اور اسے قانونی امداد فراہم کیئے جانے نیز مشکل وقت میں مقامی جمعیة علماءکے لوگوں کے آگے آنے پر جمعیة علماءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسے امید ہیکہ وہ جمعیة علماءکی کو ششوں سے بہت جلد مقدمہ سے ڈسچار ج ہوجائے گا کیو نکہ مندر پر حملہ کے وقت وہ ہندوستان میں ہی نہیں تھا بلکہ پولس نے بلا وجہ اس معاملے میں مفر ور ملزم قرار دیا تھا اور دو دہائی سے زائد عرصہ کے بعد سعودی سے واپسی پر اسے ائیر پورٹ سے گر فتار کرلیا گیا۔ آج جمعیة علماءاحمد آباد کے ذمہ دار ان مفتی عبدالقیوم اور مرزا نور بیگ نے گلزار اعظمی کو حال ہی میں روزنامہ ا نقلاب کی جانب سے عوامی خدمت کے صلہ میں ایک اہم ایوارڈ ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی خدمت میںشال و گلدستہ کا نذرانہ پیش کیا، اس موقع پر جمعیة علماءمہاراشٹر کے خاز ن مفتی یوسف لیگل سیل کے وکلاءانصار تنبولی، شاہد ندیم و دیگر موجود تھے۔