وراٹ کی قیادت میں ٹیم انڈیا کیپ ٹاون پہنچی

نئی دہلی، 29 دسمبر (یو این آئی) نو شادی شدہ کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندستانی کرکٹ ٹیم جمعرات کو دیر رات جنوبی افریقہ پہنچ گئی جہاں ٹیم انڈیا اپنے قریب دو ماہ تک چلنے والے طویل دورے میں تین ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور تین ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ کپتان وراٹ ممبئی میں اپنے شادی کی استقبالیہ تقریب کے بعد بیوی انوشکا شرما کے ساتھ براہ راست جنوبی افریقہ پہنچے ہیں تو وہیں ٹیم کے باقی کھلاڑی بھی خاندان کے ساتھ افریقہ دورے پر جمعرات کو دیر رات کیپ ٹا¶ن کے ہوٹل پہنچے ۔ٹیم انڈیا سری لنکا کے ساتھ تینوں فارمیٹس کی سیریز کے بعد غیرملکی دورے پر پہنچی ہے ۔جہاں وہ قریب 56 دن طویل اس دورے میں پہلی بار جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخ رقم کرنے اترے گی۔ ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ جنوری سے کیپ ٹا¶ن میں پہلا ٹیسٹ شروع ہونا ہے ۔ ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹوئٹر پر کھلاڑیوں کے ہوٹل میں داخل ہوتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیا ہے ۔بورڈ نے لکھا کہ طویل ہوائی جہاز سفر کے بعد ہندستانی ٹیم آخر کار کیپ ٹا¶ن میں اپنے ٹیم ہوٹل میں پہنچ گئی۔ وراٹ کی قیادت میں اس وقت جنوبی افریقہ میں ہندستان سے 25 برسوں کی جیت کی خشک سالی ختم کرنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔اگرچہ روانہ ہونے سے پہلے کپتان نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی دوروں میں اچھا کھیلنے اور خود کو ثابت کرنے کے ذہنی دبا¶ سے خود کو الگ رکھا ہے ۔ہم کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتے ۔ہمارا کام صرف وہاں جاکر اچھا کھیلنا ہے اور اپنے ملک کے لیے جیتنا ہے اور ہم وہی کریں گے ۔ ہندستان جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے بعد سال 1992۔93 میں وہاں کا دورہ کرنے والی پہلی ٹیم تھی اور تب اس نے چار میچوں کی سیریز 0۔1 سے گنوائ¸ تھی۔اس کے بعد سے ہندستان پھر کبھی اس کی زمین پر ٹسٹ سیریز نہیں جیت سکا۔ ہندستان نے جنوبی افریقہ میں سال 1996۔97 میں تین میچوں کی سیریز میں پھر 0۔2 سے شکست کھائی ۔ سال 2001۔02 میں وہ دو میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے ، 2006۔07 میں تین میچوں کی سیریز میں 1۔2 سے شکست ہوئی ۔سال 2010۔11 میں تین میچوں کی سیریز میں اس نے 1۔1 سے ڈرا کھیلا جبکہ سال 2013۔14 میں جنوبی افریقہ کے اپنے آخری دورے میں ہندستانی ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 0۔1 سے شکست ہوئی ۔