آج کا شماره | اردو | हिन्दी | English
Sports

اسمتھ کی سنچری نے انگلینڈ کو ڈرا پر روکا

australia
Written by Taasir Newspaper

میلبورن، 30 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ نے ناٹ آ¶ٹ 102 رن کی کپتانی والی اننگز کی بدولت چوتھے کرکٹ ٹسٹ کے پانچویں اور آخری دن سنیچر کو میچ ڈرا کرا کے انگلینڈ کو موجودہ ایشیز میں پہلی جیت سے محروم کردیا۔ میلبورن کرکٹ گرا¶نڈ پر کھیلے گئے اس دلچسپ مقابلے میں انگلینڈ ایک وقت جیت کی جانب گامزن تھا لیکن دنیا کے نمبر ایک ٹسٹ بلے باز اسمتھ نے 275 گیندوں میں چھ چوکے لگاکر ناٹ آ¶ٹ 102 رن کی سنچری والی اننگز کھیلی۔ اس وقت تک آسٹریلیا دوسری اننگز میں 124.2 اوور میں چار وکٹ کے نقصان پر 263 رن بناچکا تھا اوراس کے پاس 99 رن کی برتری تھی لیکن میچ کے آخری سیشن میں پھر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے مقابلے کو ختم کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور چوتھا ٹسٹ ڈرا پر ختم ہوگیا۔ آسٹریلیا کے چھٹے نمبر کے بلے باز مشل مارش نے بھی میچ ڈرا کرانے کے لئے اسمتھ کا اچھا ساتھ دیا اور 166 گیندوں میں تین چوکے لگاکر 29 رن بنائے اور ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔ اپنا وکٹ بچانے کے لئے انہوں نے دو سیشن میں198 منٹ کریز پر گزارے ۔ گزشتہ تین میچوں میں فلاپ رہے انگلینڈ کے سابق کپتان اور تجربہ کار بلے باز الیسٹیئر کک نے اس میچ میں ناٹ آ¶ٹ 244 رن کی دوہری سنچری والی اننگز کھیل کر انگلینڈ کے میچ کے پوزیشن مستحکم کردی تھی جس سے اسے پہلی اننگز میں 164 رن کی برتری حاصل ہوئی۔ لیکن آسٹریلیائی بلے بازوں نے میچ کو پانچویں دن تک کھینچ دیا۔ جو روٹ کی قیادت والی انگلش ٹیم پہلے ہی سیریز 0۔3 سے گنوا چکی ہے ۔ انگلینڈ کی طرف سے کوئی بھی گیند باز آسٹریلیا کے لئے جم کر کھیل رہے اور مارش کے وکٹ نہیں نکال سکے اور پورے دن میں انہیں صرف دو وکٹ ہی حاصل ہوئے ۔ صبح آسٹریلیا نے کل کے 103 رن پر دو وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا تب ڈیوڈ وارنر 40 اور اسمتھ 25 رن پر ناٹ آ¶ٹ تھے ۔ برسبین میں ناٹ آ¶ٹ 141 اور پرتھ میں 239 رن کی اننگز کھیلنے والے اسمتھ نے ٹیم کو سنبھالتے ہوئے 178 رن پر چار وکٹ کے نقصان سے باہر نکالا۔ انگلینڈ نے وارنر کو تیسرے بلے باز کے طور پر آ¶ٹ کیا جب روٹ نے جیمس ونس کے ہاتھوں انہیں کیچ کرایا۔ وارنر نے اپنی دھیمی 227گیندوں کی اننگز میں آٹھ چوکے لگاکر 86 رن بنائے اور اسمتھ کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لئے 107 رن کا اضافہ کیا۔ شان مارش کا وکٹ پھر جلد ہی گر گیا اور وہ چار رن پر اسٹورٹ برانڈ کی گیند پر آ¶ٹ ہوئے ۔ آسٹریلیا اس وقت 178 رن پر چار وکٹ کے نقصان پر مشکل حالت مین دل رہے تھے لیکن پھر اسمتھ نے مشل کے ساتھ 85 رن کی شراکت داری کی۔ اسمتھ نے پارٹ ٹائم لیگ اسپنر ڈیوڈ ملان کی گیند پر ایک رن کے ساتھ اپنی سنچری پوری کی جو ان کی 23 ویں ٹسٹ سنچری ہے جبکہ موجودہ سیریز میں یہ ان کی تیسری سنچری ہے ۔ انہوں نے 275 گیندوں میں چھ چوکے لگاکر ناٹ آ¶ٹ 102 رن بنائے ۔ لنچ کے وقت بارش سے بھی انگلینڈ کو کافی وقت ملا لیکن وہ سپاٹ میلبورن پچ پر پھر وکٹ نہیں نکال سکے اور اسمتھ اور مارش میدان سے ناٹ آ¶ٹ لوٹے ۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمس اینڈرسن کو 46 رن، اسٹورٹ براڈ نے 44 رن اور کرس ووکس نے 62 رن پر ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ڈرا میچ میں انگلینڈ کے سلامی بلے باز کک کو ان کی دوہری سنچری والی اننگز کے لئے مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ بالآکر اسمتھ کی سنچری ان کی ٹیم کے لئے اہم ثابت ہوئی اور انہوں نے ٹیم کی شکست ڈال دی۔

About the author

Taasir Newspaper