مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی نیشنل صدر ڈاکٹر نوہراشیخ نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

نئی دہلی 30دسمبر(پریس ریلیز) آل انڈیامہیلا امپاورمنٹ پارٹی (AIMEP) کی قومی صدر اور ہیرا گروپ کی سربراہ ڈاکٹر نوہیر اشیخ نے صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور پارٹی کی جانب سے ملک کی خواتین کے حقوق کی تحفظ اور بہبود کیلئے میمو رنڈم پیش کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں خواتین رزرویشن بل پیش کرکے پاس کیا جانا چا ہئے۔ اس تعلق میں ڈاکٹرنوہرا شیخ نے بتایا کہ آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی ملک میں خواتین اور پچھڑے سماج کے فلاح و بہبود کیلئے جد وجہد کر نے والی اکیلی سیاسی حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہیلا امپاور منٹ پارٹی کی صدر ڈاکٹر نوہرہ شیخ نے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کرکے ان کے سامنے ملک کی خواتین کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی اور صدر جمہوریہ کو پارٹی کی جانب سے ایک میمو رنڈم پیش کیا۔ ڈاکٹر نوہرہ شیخ نے کہا کہ مہیلا امپاورمنٹ پارٹی نے صدر جمہوریہ کی توجہ دلایا کہ خواتین رزرویشن کا معاملہ لمبے وقفے سے معلق ہے جسے اب فورا پا س کیا جانا چاہئے۔ اور پارلیمنٹ اور ودھان سبھا میں خواتین کو 33فیصد رزرویشن دیا جانا چا ہئے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس طرح سے میمو رنڈم میں پارٹی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملازمہ خواتین اور بزنس کرنے والی خواتین کو ٹیکس میں چھوٹ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ کی توجہ خواتین کی صحت کی طرف بھی دلایا اور مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کی صحت کو خصوصی طور پر حالت زچگی معاملات کی طرف حکومت توجہ دے۔ اسی طرح سے خواتین کی بہبود کیلئے چھو ٹے چھوٹے کام کرنے کیلئے حکومت بیما اسکیم جا ر ی کرے ۔ ڈاکٹر نوہرا شیخ نے کہا کہ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ خواتین کے خلاف بڑھتے جرائم پر روک لگایا جائے اور حالت بچپن میں شادی کو فورا روکا جائے۔ڈاکٹر نوہرا شیخ نے کہا کہ میمو رنڈ م میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بچوں کی مزدوری کو روکا جائے اور بچہ مزدوروں کیلئے تعلیم کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ مرکزی سرکار قومی سطح پر خواتین سے متعلق جاری اسکیموں کی نگرانی کرنے کیلئے ایک کمیٹی کا انعقاد کرے۔ ڈاکٹر نوہرا شیخ نے کہا کہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے میمو رنڈم پر تفصیلی طور پر بات چیت کی اور یقین دہانی کرائی کہ وہ مر کز ی سرکار کومیمو رنڈم کی تفصیل پیش کریں گے۔ ڈاکٹر شیخ نے عزت مآب صدر جمہوریہ کو چا ر مینار نشان تحفہ میں پیش کیا۔اس موقعہ پر خواتین امپا ورمنٹ کی قومی صدر ڈاکٹر نوہرہ شیخ کے ساتھ عبد الماجد بھی موجود تھے۔