نئے سال میں جھارکھنڈ کے ہر گھر میں پہنچے گی بجلی:رگھوور

رانچی 31 دسمبر (تاثیر بیورو): وزیراعلیٰ رگھوور داس نے کہا ہے کہ گذشتہ 67 برسوں کے دوران ریاست کے 68 لاکھ گھروں میں سے صرف 38 لاکھ گھروں میںبجلی پہنچی تھی۔ موجودہ حکومت نے محض تین برسوں میں 13لاکھ گھروں میں بجلی پہنچائی ہے۔ دسمبر 2018 تک باقی بچے 17.64لاکھ گھروں میں بجلی پہنچانے کانشانہ مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر گھر میں بجلی پہنچائے گی۔ 2018 جھارکھنڈ میں توانائی کے شعبے میں انقلاب کا سال ہوگا۔ حکومت کا ہدف ہے کہ اس بار دیوالی میں پورا جھارکھنڈ بجلی سے جگمگائے گا۔ہرگھر میں بجلی جلا کر لوگ دیوالی منائیں۔