امریکہ سے کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا: دفتر خارجہ

0
46

اسلام آباد 19جنوری ( آئی این ایس انڈیا )پاکستان اور امریکا کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا، دفترخارجہ نے وزیر دفاع خرم دستگیر خان کے دعوے کی تردید کردی، کہا کہ امریکی حکام کے ساتھ تواتر سے ملاقاتوں میں مشترکہ اہداف کی تلاش جاری ہے۔ وزیردفاع نے امریکہ کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کے خاتمے کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قائم مقام معاون امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے دورے کے دوران بھی بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ سمیت کسی قسم کا تعاون معطل نہیں ہوا، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعا ون کے حوالے سے رابطے جاری ہیں ۔ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بھار ت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ایل اوسی پر صورتحا ل خراب ہوتی جارہی ہے، بھارتی کشمیر میں مظالم چھپا نے کیلئے بھارت جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کر رہا ہے، بھارتی عزائم خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سا ل اب تک بھارت100 سے زائد مرتبہ فا ئربندی معاہدے کیخلاف ورزی کرچکا ہے، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیا ں پاکستا ن کے لیے باعث تشویش ہیں ۔ آج بھی بھا رتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کیاگیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ افغا نستا ن میں پاکستانی شہریوں کے اغوا کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ٹی ایم فراڈ سے متعلق ایک سوال پرترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چین سے دیر ینہ دستانہ مراسم ہیں، چند ناخوشگوار واقعات کی بنیاد پر چینی شہریوں پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔