امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف خواتین سڑکوں پر اتریں

0
32

واشنگٹن، 21 جنوری (رائٹر) امریکہ میں قر یب ہزاروں خواتین مرد حامیوں کے ساتھ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر اتریں. خواتین کا یہ دوسرا مارچ تھا جو کہ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ایک ملک گیر شکل دیا تھا۔ٹرمپ کا عہدہ سنبھالنے کا سا ل مکمل ہونے اور خواتین سے مبینہ دست درازی کے خلاف امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاج ہوا۔ واشنگٹن ،نیو یارک ، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت کئی شہروں میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ اور ٹر مپ کے خلاف نعرے لگائے ۔ٹرمپ کے خلاف احتجا ج اور مظاہروں کا سلسلہ رکنے کو ہی نہیں آتا۔ گزشتہ روز بھی امریکہ کے مختلف شہروں میں لاکھوں لوگ ٹرمپ کے خلاف احتجا ج کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مسخر ے کو منتخب کیا ہے تو سرکس کی توقع تو رکھنی ہی ہوگی ۔ امریکی صدر ٹرمپ اپنے اقتدار کی سالگرہ ہی کیوں نہ منا رہے ہوں مگر ان کے عوام نے اس دن کو یوم احتجاج بنا دیا، واشنگٹن، نیو یارک، شکاگو اور لاس اینجلس سمیت ملک گیر احتجاج کے دوران لاکھوں لوگوں خصو صاً خواتین نے امریکی صدر کے خلاف نعرے لگائے ، اس دوران لوگوں نے گلابی کیپس بھی پہنی ہوئی تھیں ، جو ماضی میں خواتین کے ساتھ ان کی مبینہ دست درازیو ں کے خلاف احتجا ج کا اظہار تھیں۔ٹرمپ کی کابینہ پر طنز کرتے ہوئے ایک شہری نے کہا کہ اس سے اچھی کیبنٹس تو میں نے دکانوں پر بکتی ہوئی دیکھی ہیں۔ کئی امریکیوں نے اسے جمہوریت کی تباہی قرار دیا۔