دنیا بھر سے

امریکی صدر اپنا ٹویٹ واپس لیں اور معافی مانگیں :عباسی

Written by Taasir Newspaper

اسلام آباد،21جنوری(یواین آئی)پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پاکستانی مدد کے بارے میں کئے گئے ٹویٹ کو واپس لے کر اس معاملے میں معافی مانگنی چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے اس ماہ کے شروع میں ایک ٹویٹ کرکے کہا تھا ”امریکہ نے گزشتہ 15برسوں میں سکیورٹی امداد کے نام پر پاکستان کو 33ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم دی ہے اور اس کے بدلے میں امریکہ کو پاکستان سے جھوٹ اور دھوکے کے علاوہ کچھ نہیں ملا ہے اور وہ ہمارے رہنما¶ں کو بے وقوف سمجھ رہا ہے ۔افغانستان میں جن دہشت گردوں کی ہم تلاش کرتے رہے انہیں پاکستان نے محفوظ پناہ دی اور ہماری کوئی مدد نہیں کی لیکن اب یہ سب زیادہ دنوں تک نہیں چلے گا۔”

About the author

Taasir Newspaper