انگلینڈ نے آسٹریلیا سے جیتی سیریز

0
49

پرتھ، 28 جنوری (یو این آئی) جو روٹ کی 62 رنز کی شاندار اننگز کے بعد ٹام کیرن کے پانچ وکٹوں کی بدولت انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچویں اور آخری ون ڈے میں اتوار کو 12 رن سے شکست دے کر سیریز 4۔1 سے جیت لی۔ انگلینڈ نے اوپنر جیسن رائے کے 49، جانی بیرسٹو کے 44، ایلیکس ہیلز کے 35 اور روٹ کے 68 گیندوں میں 62 رن کی بدولت 47.4 اوور میں 259 رن بنائے ۔آئی پی ایل میں بھاری قیمت پانے والے اینڈریو ٹائی نے اس کا جشن 46 رن پر پانچ وکٹ لے کر منایا۔ آسٹریلوی ٹیم اس کے جواب میں مارکس اسٹینس کے 99 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں سے سجی 87 رنز کی اننگز کے باوجود 48.2 اوور میں 247 رن پر سمٹ گئی۔کیرن نے 35 رن پر پانچ وکٹ لئے اور مین آف دی میچ بنے ۔جو رٹ کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔