اور وزیر قانون پنجاب کے استعفوں کی ڈیڈ لائن ختم

0
9

لاہور 8جنوری ( آئی این ایس انڈیا ) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیر اعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب کو استعفوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہونا چا ہئے ۔ اس تناظر میں پاکستان عوامی تحریک نے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس آج بلا لیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ استعفے آتے نہیں ؛ بلکہ لئے جاتے ہیں۔تیس دسمبر کو لاہور میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ باقر نجفی کمیشن نے شہباز شر یف، رانا ثناءاللہ کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، لہٰذا یہ افراد 7 جنوری سے پہلے مستعفی ہو جائیں۔ استعفے نہ آ ئے جس پر پاکستان عوامی تحریک نے اپوز یشن جماعتوں سے ٹیلی فون پر را بطے کئے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خر م نواز گنڈا پو رنے بتایا کہ تحریک انصاف کے جہانگیر تر ین ،پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور وٹو، ق لیگ کے چودھری پرویز الٰہی اور شیخ رشید سے ٹیلی فون پر بات چیت کی گئی ۔ تمام جماعتوں نے آج اسٹیئرنگ کمیٹی میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ استعفے آ تے نہیں لئے جاتے ہیں۔ حکومت ن لیگ زا ہد حامد کے استعفا پربھی تیار نہ تھی۔بہت صبرکر لیا ،بہت وقت دے دیا۔ اب فیصلوں کی گھڑی ہے۔