فن فنکار

اکشے کمارکا ریتک روشن کی سالگرہ کے موقع پرخصوصی تحفہ

Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۳۱جنوری(پی ایس آئی) بولی وڈ اداکار اکشے کمار نے ریتک روشن کی 44ویں سالگرہ کے موقع پراسپیشل تحفہ بھیجا۔ میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ریتک روشن کی 44ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے لئے گھر میں تیار کیا گیا کیک بھیجا جسے اکشے کی والدہ نے اپنے ہاتھوں سے بنایا، جس پر ریتک روشن بہت خوش ہوئے ،ریتک روشن ان دنوں ریاضی دان آنند کمار کی زندگی پر بننے والی فلم ”سپر30“ پر کام کر رہے ہیں جبکہ اکشے کمار فلم”کیساری“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper