ایرانی آئل ٹینکر ڈوب سکتا ہے، چینی میڈیا

0
9

بیجنگ 8جنوری ( آئی این ایس انڈیا )چین کے مشرقی ساحلی علاقے میں حادثے کا شکار ہونے والے ایران کے ایک آئل ٹینکر کے تباہ ہو کر سمندر میں ڈوب جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس آئل ٹینکر کو ہفتے کے دن ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرانے کے بعد بری طرح نقصان پہنچا تھا۔ چینی حکام نے پیر کے روز بتایا کہ امدادی عملہ اس ٹینکر میں سوار عملے کے بتیس افراد کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس ٹینکر میں آتشزدگی اور زہریلی گیسوں کے اخراج کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔