ایرانی تیل بردار جہاز ایک اور بحری جہاز سے ٹکرا گیا، 32 افراد لاپتہ

0
26

تہران 7جنوری ( آئی این ایس انڈیا )چین کے مشرقی ساحلوں کے قریب ایک ایرانی تیل بردار جہاز ایک اور کارگوبحری جہاز سے ٹکرا گیا۔ اس واقعے کے بعد تیل بردار جہاز نے آگ پکڑ لی۔ اس جہاز کے عملے کے 32 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاپتا افراد میں 30 ایرانی جب کہ دو بنگلہ دیشی شہری ہیں۔ چینی حکام کے مطابق اس جہاز سے بہت سا تیل سمندر میں بہہ رہا ہے، جب کہ اسے آگ بھی لگی ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق اس جہاز سے تیل کے پھیلاو¿ اور سمندری آلودگی سے بچنے کے لیے تین جہاز صفائی کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جنوبی کوریا نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے ایک بحری جہاز اور ایک طیارہ جائے واقعہ کی جانب روانہ کیا ہے۔