mamta 3

این آر سی بنگالیوںکونکالنے کی سازش:ممتا

کولکاتہ 04 جنوری (ایجنسی):مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے الزام لگایا ہے کہ مغربی بنگال کے بہت سارے لوگ آسام میں روزگار ،ملازمت کرتے ہیں۔ این آر سی کی آر میں حکومت بنگالیوں کو آسام سے بھگانے کی سازش کررہی ہے۔ انہوں نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کو وارننگ دی کہ وہ آگ سے نہ کھیلیں اور پورے ملک میں بدامنی نہ پھیلائیں، کیونکہ اگر ہمارے لوگوں کو زبردستی آسام سے ہٹایا گیا تو ہم بھی اس کا منہ توڑ جواب دیںگے۔ انہوںنے کہا کہ آسام اور بنگال ایک دوسرے سے سٹے ہوئے ہیں اور کسی بھی ریاست میں بدامنی کا اثر پڑوسی ریاست پرپڑتا ہے۔ اس لئے سبھی ریاستوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ امن برقرار رکھیں۔ مرکز کی بی جے پی حکومت کے پاس تو کوئی کام نہیں ہے اس لئے وہ پورے ملک کو بدامنی کی آگ میں جھونکنا چاہتی ہے۔ بنگال تمام مذاہب اور ان کے ماننے والوں کا احترام کرتا ہے اور اس بات میں یقین رکھتا ہے کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو بانٹا صحیح نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں